1:46 PM

سورة الهمزة

Posted by Ali

سورة الهمزة
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے ﴿۱جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے ﴿۲(اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا ﴿۳ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا ﴿٤اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟ ﴿۵وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے ﴿٦جو دلوں پر جا لپٹے گی ﴿۷(اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے ﴿۸(یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں ﴿۹
سورة الهمزة
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَيۡلٌ لِّـكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِۙ‏ ﴿۱اۨلَّذِىۡ جَمَعَ مَالاً وَّعَدَّدَهٗۙ‏ ﴿۲يَحۡسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخۡلَدَهٗ‌ۚ‏ ﴿۳كَلَّا‌ لَيُنۡۢبَذَنَّ فِىۡ الۡحُطَمَةِۖ‏ ﴿٤وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡحُطَمَةُؕ‏ ﴿۵نَارُ اللّٰهِ الۡمُوۡقَدَةُۙ‏ ﴿٦الَّتِىۡ تَطَّلِعُ عَلَى الۡاَفۡـِٕدَةِؕ‏ ﴿۷اِنَّهَا عَلَيۡهِمۡ مُّؤۡصَدَةٌۙ‏ ﴿۸فِىۡ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ‏ ﴿۹
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment