1:54 PM

سورة الأعلى

Posted by Ali

سورة الأعلى
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو ﴿۱جس نے (انسان کو) بنایا پھر( اس کے اعضاء کو) درست کیا ﴿۲اور جس نے( اس کا)اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا ﴿۳اور جس نے چارہ اگایا ﴿٤پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا ﴿۵ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے ﴿٦مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی ﴿۷ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے ﴿۸سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع( ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو ﴿۹جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا ﴿۱۰اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا ﴿۱۱جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا ﴿۱۲پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا ﴿۱۳بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا ﴿۱٤اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا ﴿۱۵مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو ﴿۱٦حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے ﴿۱۷یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے ﴿۱۸(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں ﴿۱۹
سورة الأعلى
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
سَبِّحِ اسۡمَ رَبِّكَ الۡاَعۡلَىۙ‏ ﴿۱الَّذِىۡ خَلَقَ فَسَوّٰى ۙ‏ ﴿۲وَالَّذِىۡ قَدَّرَ فَهَدٰى ۙ‏ ﴿۳وَالَّذِىۡۤ اَخۡرَجَ الۡمَرۡعٰى ۙ‏ ﴿٤فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحۡوٰىؕ‏ ﴿۵سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنۡسٰٓىۙ‏ ﴿٦اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ‌ؕ اِنَّهٗ يَعۡلَمُ الۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفٰىؕ‏ ﴿۷وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرٰى ‌ۖ‌ۚ‏ ﴿۸فَذَكِّرۡ اِنۡ نَّفَعَتِ الذِّكۡرٰىؕ‏ ﴿۹سَيَذَّكَّرُ مَنۡ يَّخۡشٰىۙ‏ ﴿۱۰وَيَتَجَنَّبُهَا الۡاَشۡقَىۙ‏ ﴿۱۱الَّذِىۡ يَصۡلَى النَّارَ الۡكُبۡرٰى‌ۚ‏ ﴿۱۲ثُمَّ لَا يَمُوۡتُ فِيۡهَا وَلَا يَحۡيٰىؕ‏ ﴿۱۳قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ تَزَكّٰىۙ‏ ﴿۱٤وَذَكَرَ اسۡمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰى‌ ؕ‏ ﴿۱۵بَلۡ تُؤۡثِرُوۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَاۖ‏ ﴿۱٦وَالۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ وَّ اَبۡقٰىؕ‏ ﴿۱۷اِنَّ هٰذَا لَفِىۡ الصُّحُفِ الۡاُوۡلٰىۙ‏ ﴿۱۸صُحُفِ اِبۡرٰهِيۡمَ وَمُوۡسٰى‏ ﴿۱۹
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment