1:54 PM

سورة الغاشية

Posted by Ali

سورة الغاشية
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے ﴿۱اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے ﴿۲سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے ﴿۳دہکتی آگ میں داخل ہوں گے ﴿٤ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا ﴿۵اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا) ﴿٦جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے ﴿۷اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے ﴿۸اپنے اعمال (کی جزا )سے خوش دل ﴿۹بہشت بریں میں ﴿۱۰وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے ﴿۱۱اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے ﴿۱۲وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے ﴿۱۳اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے ﴿۱٤اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے ﴿۱۵اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی ﴿۱٦یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب )پیدا کیے گئے ہیں ﴿۱۷اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے ﴿۱۸اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں ﴿۱۹اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی ﴿۲۰تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو ﴿۲۱تم ان پر داروغہ نہیں ہو ﴿۲۲ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا ﴿۲۳تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا ﴿۲٤بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے ﴿۲۵پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے ﴿۲٦
سورة الغاشية
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ الۡغَاشِيَةِؕ‏ ﴿۱وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ خَاشِعَةٌۙ‏ ﴿۲عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌۙ‏ ﴿۳تَصۡلٰى نَارًا حَامِيَةًۙ‏ ﴿٤تُسۡقٰى مِنۡ عَيۡنٍ اٰنِيَةٍؕ‏ ﴿۵لَـيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ ضَرِيۡعٍۙ‏ ﴿٦لَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِىۡ مِنۡ جُوۡعٍؕ‏ ﴿۷وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ نَّاعِمَةٌۙ‏ ﴿۸لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةٌۙ‏ ﴿۹فِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ‏ ﴿۱۰لَّا تَسۡمَعُ فِيۡهَا لَاغِيَةًؕ‏ ﴿۱۱فِيۡهَا عَيۡنٌ جَارِيَةٌ‌ۘ‏ ﴿۱۲فِيۡهَا سُرُرٌ مَّرۡفُوۡعَةٌۙ‏ ﴿۱۳وَّاَكۡوَابٌ مَّوۡضُوۡعَةٌۙ‏ ﴿۱٤وَّنَمَارِقُ مَصۡفُوۡفَةٌۙ‏ ﴿۱۵وَّزَرَابِىُّ مَبۡثُوۡثَةٌ ؕ‏ ﴿۱٦اَفَلَا يَنۡظُرُوۡنَ اِلَى الۡاِبِلِ كَيۡفَ خُلِقَتۡ‏ ﴿۱۷وَاِلَى السَّمَآءِ كَيۡفَ رُفِعَتۡ‏ ﴿۱۸وَاِلَى الۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡ‏ ﴿۱۹وَاِلَى الۡاَرۡضِ كَيۡفَ سُطِحَتۡ‏ ﴿۲۰فَذَكِّرۡؕ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُذَكِّرٌؕ‏ ﴿۲۱لَـسۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِمُصَۜيۡطِرٍۙ‏ ﴿۲۲اِلَّا مَنۡ تَوَلّٰى وَكَفَرَۙ‏ ﴿۲۳فَيُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الۡعَذَابَ الۡاَكۡبَرَؕ‏ ﴿۲٤اِنَّ اِلَيۡنَاۤ اِيَابَهُمۡۙ‏ ﴿۲۵ثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُمْ‏ ﴿۲٦
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment