1:54 PM

سورة الفجر

Posted by Ali

سورة الفجر
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
فجر کی قسم ﴿۱اور دس راتوں کی ﴿۲اور جفت اور طاق کی ﴿۳اور رات کی جب جانے لگے ﴿٤اور بے شک یہ چیزیں عقلمندوں کے نزدیک قسم کھانے کے لائق ہیں کہ (کافروں کو ضرور عذاب ہو گا) ﴿۵کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا ﴿٦(جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد ﴿۷کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے ﴿۸اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جو وادئِ (قریٰ) میں پتھر تراشتے تھے (اور گھر بناتے) تھے ﴿۹اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا ﴿۱۰یہ لوگ ملکوں میں سرکش ہو رہے تھے ﴿۱۱اور ان میں بہت سی خرابیاں کرتے تھے ﴿۱۲تو تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا نازل کیا ﴿۱۳بے شک تمہارا پروردگار تاک میں ہے ﴿۱٤مگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے۔ تو کہتا ہے کہ (آہا) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی ﴿۱۵اور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا ﴿۱٦نہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی خاطر نہیں کرتے ﴿۱۷اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو ﴿۱۸اور میراث کے مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو ﴿۱۹اور مال کو بہت ہی عزیز رکھتے ہو ﴿۲۰تو جب زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کو پست کر دی جائے گی ﴿۲۱اور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہو گا) اور فرشتے قطار باندھ باندھ کر آ موجود ہوں گے ﴿۲۲اور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی تو انسان اس دن متنبہ ہو گا مگر تنبہ (سے) اسے (فائدہ) کہاں (مل سکے گا) ﴿۲۳کہے گا کاش میں نے اپنی زندگی (جاودانی کے لیے) کچھ آگے بھیجا ہوتا ﴿۲٤تو اس دن نہ کوئی خدا کے عذاب کی طرح کا (کسی کو) عذاب دے گا ﴿۲۵اور نہ کوئی ویسا جکڑنا جکڑے گا ﴿۲٦اے اطمینان پانے والی روح! ﴿۲۷اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی ﴿۲۸تو میرے (ممتاز) بندوں میں شامل ہو جا ﴿۲۹اور میری بہشت میں داخل ہو جا ﴿۳۰
سورة الفجر
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَالۡفَجۡرِۙ‏ ﴿۱وَلَيَالٍ عَشۡرٍۙ‏ ﴿۲وَّالشَّفۡعِ وَالۡوَتۡرِۙ‏ ﴿۳وَالَّيۡلِ اِذَا يَسۡرِ‌ۚ‏ ﴿٤هَلۡ فِىۡ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِىۡ حِجۡرٍؕ‏ ﴿۵اَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍۙ‏ ﴿٦اِرَمَ ذَاتِ الۡعِمَادِۙ‏ ﴿۷الَّتِىۡ لَمۡ يُخۡلَقۡ مِثۡلُهَا فِىۡ الۡبِلَادِۙ‏ ﴿۸وَثَمُوۡدَ الَّذِيۡنَ جَابُوۡا الصَّخۡرَ بِالۡوَادِۙ‏ ﴿۹وَفِرۡعَوۡنَ ذِىۡ الۡاَوۡتَادِۙ‏ ﴿۱۰الَّذِيۡنَ طَغَوۡا فِىۡ الۡبِلَادِۙ‏ ﴿۱۱فَاَكۡثَرُوۡا فِيۡهَا الۡفَسَادَۙ‏ ﴿۱۲فَصَبَّ عَلَيۡهِمۡ رَبُّكَ سَوۡطَ عَذَابٍۙ‌ۚ‏ ﴿۱۳اِنَّ رَبَّكَ لَبِالۡمِرۡصَادِؕ‏ ﴿۱٤فَاَمَّا الۡاِنۡسَانُ اِذَا مَا ابۡتَلٰٮهُ رَبُّهٗ فَاَكۡرَمَهٗ وَنَعَّمَهٗ ۙ فَيَقُوۡلُ رَبِّىۡۤ اَكۡرَمَنِؕ‏ ﴿۱۵وَاَمَّاۤ اِذَا مَا ابۡتَلٰٮهُ فَقَدَرَ عَلَيۡهِ رِزۡقَهٗ ۙ فَيَقُوۡلُ رَبِّىۡۤ اَهَانَنِ‌ۚ‏ ﴿۱٦كَلَّا‌ بَل لَّا تُكۡرِمُوۡنَ الۡيَتِيۡمَۙ‏ ﴿۱۷وَلَا تَحٰٓضُّوۡنَ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِۙ‏ ﴿۱۸وَتَاۡكُلُوۡنَ التُّرَاثَ اَكۡلًا لَّـمًّاۙ‏ ﴿۱۹وَّتُحِبُّوۡنَ الۡمَالَ حُبًّا جَمًّاؕ‏ ﴿۲۰كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الۡاَرۡضُ دَكًّا دَكًّاۙ‏ ﴿۲۱وَّجَآءَ رَبُّكَ وَالۡمَلَكُ صَفًّا صَفًّاۚ‏ ﴿۲۲وَجِاىْٓءَ يَوۡمَٮِٕذٍۢ بِجَهَنَّمَ ۙ‌ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّتَذَكَّرُ الۡاِنۡسَانُ وَاَنّٰى لَهُ الذِّكۡرٰىؕ‏ ﴿۲۳يَقُوۡلُ يٰلَيۡتَنِىۡ قَدَّمۡتُ لِحَـيَاتِى‌ۚ‏ ﴿۲٤فَيَوۡمَٮِٕذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌۙ‏ ﴿۲۵وَّلَا يُوۡثِقُ وَثَاقَهٗۤ اَحَدٌؕ‏ ﴿۲٦يٰۤاَيَّتُهَا النَّفۡسُ الۡمُطۡمَٮِٕنَّةُۖ‏ ﴿۲۷ارۡجِعِىۡۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرۡضِيَّةً‌ۚ‏ ﴿۲۸فَادۡخُلِىۡ فِىۡ عِبٰدِىۙ‏ ﴿۲۹وَادۡخُلِىۡ جَنَّتِى‏ ﴿۳۰
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment