1:53 PM

سورة البلد

Posted by Ali

سورة البلد
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم ﴿۱اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو ﴿۲اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم ﴿۳کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے ﴿٤کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا ﴿۵کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا ﴿٦کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں ﴿۷بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟ ﴿۸اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے) ﴿۹(یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے ﴿۱۰مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا ﴿۱۱اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟ ﴿۱۲کسی (کی) گردن کا چھڑانا ﴿۱۳یا بھوک کے دن کھانا کھلانا ﴿۱٤یتیم رشتہ دار کو ﴿۱۵یا فقیر خاکسار کو ﴿۱٦پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے ﴿۱۷یہی لوگ صاحب سعادت ہیں ﴿۱۸اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں ﴿۱۹یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے ﴿۲۰
سورة البلد
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
لَاۤ اُقۡسِمُ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ‏ ﴿۱وَاَنۡتَ حِلٌّ ۢ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ‏ ﴿۲وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَۙ‏ ﴿۳لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡ كَبَدٍؕ‏ ﴿٤اَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّنۡ يَّقۡدِرَ عَلَيۡهِ اَحَدٌ‌ۘ‏ ﴿۵يَقُوۡلُ اَهۡلَكۡتُ مَالاً لُّبَدًاؕ‏ ﴿٦اَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّمۡ يَرَهٗۤ اَحَدٌؕ‏ ﴿۷اَلَمۡ نَجۡعَل لَّهٗ عَيۡنَيۡنِۙ‏ ﴿۸وَلِسَانًا وَّشَفَتَيۡنِۙ‏ ﴿۹وَهَدَيۡنٰهُ النَّجۡدَيۡنِ‌ۚ‏ ﴿۱۰فَلَا اقۡتَحَمَ الۡعَقَبَةَۖ‏ ﴿۱۱وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡعَقَبَةُؕ‏ ﴿۱۲فَكُّ رَقَبَةٍۙ‏ ﴿۱۳اَوۡ اِطۡعٰمٌ فِىۡ يَوۡمٍ ذِىۡ مَسۡغَبَةٍۙ‏ ﴿۱٤يَّتِيۡمًا ذَا مَقۡرَبَةٍۙ‏ ﴿۱۵اَوۡ مِسۡكِيۡنًا ذَا مَتۡرَبَةٍؕ‏ ﴿۱٦ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَتَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡا بِالۡمَرۡحَمَةِؕ‏ ﴿۱۷اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِؕ‏ ﴿۱۸وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِنَا هُمۡ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِؕ‏ ﴿۱۹عَلَيۡهِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَةٌ‏ ﴿۲۰
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment