1:53 PM

سورة الشمس

Posted by Ali

سورة الشمس
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی ﴿۱اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے ﴿۲اور دن کی جب اُسے چمکا دے ﴿۳اور رات کی جب اُسے چھپا لے ﴿٤اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا ﴿۵اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا ﴿٦اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کیا ﴿۷پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی ﴿۸کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا ﴿۹اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا ﴿۱۰(قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر کو) جھٹلایا ﴿۱۱جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا ﴿۱۲تو خدا کے پیغمبر (صالح) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے عذر کرو ﴿۱۳مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا ﴿۱٤اور اس کو ان کے بدلہ لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں ﴿۱۵
سورة الشمس
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَالشَّمۡسِ وَضُحٰٮهَاۙ‏ ﴿۱وَالۡقَمَرِ اِذَا تَلٰٮهَاۙ‏ ﴿۲وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰٮهَاۙ‏ ﴿۳وَالَّيۡلِ اِذَا يَغۡشٰٮهَاۙ‏ ﴿٤وَالسَّمَآءِ وَمَا بَنٰٮهَاۙ‏ ﴿۵وَالۡاَرۡضِ وَمَا طَحٰٮهَاۙ‏ ﴿٦وَنَفۡسٍ وَّمَا سَوَّاٮهَاۙ‏ ﴿۷فَاَلۡهَمَهَا فُجُوۡرَهَا وَتَقۡوٰٮهَاۙ‏ ﴿۸قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ زَكّٰٮهَاۙ‏ ﴿۹وَقَدۡ خَابَ مَنۡ دَسّٰٮهَاؕ‏ ﴿۱۰كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ بِطَغۡوٰٮهَآۙ‏ ﴿۱۱اِذِ انۢبَعَثَ اَشۡقٰٮهَاۙ‏ ﴿۱۲فَقَالَ لَهُمۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَسُقۡيٰهَاؕ‏ ﴿۱۳فَكَذَّبُوۡهُ فَعَقَرُوۡهَا ۙ فَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُمۡ بِذَنۡۢبِهِمۡ فَسَوّٰٮهَاۙ‏ ﴿۱٤وَلَا يَخَافُ عُقۡبٰهَا‏ ﴿۱۵
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment