1:52 PM

سورة الليل

Posted by Ali

سورة الليل
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے ﴿۱اور دن کی قسم جب چمک اٹھے ﴿۲اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے ﴿۳کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے ﴿٤تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی ﴿۵اور نیک بات کو سچ جانا ﴿٦اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے ﴿۷اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا ﴿۸اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا ﴿۹اسے سختی میں پہنچائیں گے ﴿۱۰اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا ﴿۱۱ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے ﴿۱۲اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں ﴿۱۳سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا ﴿۱٤اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے ﴿۱۵جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا ﴿۱٦اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا ﴿۱۷جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو ﴿۱۸اور (اس لیے) نہیں( دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے ﴿۱۹بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے ﴿۲۰اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا ﴿۲۱
سورة الليل
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَالَّيۡلِ اِذَا يَغۡشٰىۙ‏ ﴿۱وَالنَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰىۙ‏ ﴿۲وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰٓىۙ‏ ﴿۳اِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتّٰىؕ‏ ﴿٤فَاَمَّا مَنۡ اَعۡطٰى وَاتَّقٰىۙ‏ ﴿۵وَصَدَّقَ بِالۡحُسۡنٰىۙ‏ ﴿٦فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلۡيُسۡرٰىؕ‏ ﴿۷وَاَمَّا مَنۡۢ بَخِلَ وَاسۡتَغۡنٰىۙ‏ ﴿۸وَكَذَّبَ بِالۡحُسۡنٰىۙ‏ ﴿۹فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلۡعُسۡرٰىؕ‏ ﴿۱۰وَمَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ‏ ﴿۱۱اِنَّ عَلَيۡنَا لَـلۡهُدٰىۖ‏ ﴿۱۲وَاِنَّ لَـنَا لَـلۡاٰخِرَةَ وَالۡاُوۡلٰى‏ ﴿۱۳فَاَنۡذَرۡتُكُمۡ نَارًا تَلَظّٰى‌ۚ‏ ﴿۱٤لَا يَصۡلٰٮهَاۤ اِلَّا الۡاَشۡقَىۙ‏ ﴿۱۵الَّذِىۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىؕ‏ ﴿۱٦وَسَيُجَنَّبُهَا الۡاَتۡقَىۙ‏ ﴿۱۷الَّذِىۡ يُؤۡتِىۡ مَالَهٗ يَتَزَكّٰى‌ۚ‏ ﴿۱۸وَمَا لِاَحَدٍ عِنۡدَهٗ مِنۡ نِّعۡمَةٍ تُجۡزٰٓىۙ‏ ﴿۱۹اِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِ الۡاَعۡلٰى‌ۚ‏ ﴿۲۰وَلَسَوۡفَ يَرۡضٰى‏ ﴿۲۱
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment