1:52 PM

سورة الضحى

Posted by Ali

سورة الضحى
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
آفتاب کی روشنی کی قسم ﴿۱اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے ﴿۲کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ( تم سے )ناراض ہوا ﴿۳اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے ﴿٤اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے ﴿۵بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی) ﴿٦اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا ﴿۷اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا ﴿۸تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا ﴿۹اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا ﴿۱۰اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا ﴿۱۱
سورة الضحى
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَالضُّحٰىۙ‏ ﴿۱وَالَّيۡلِ اِذَا سَجٰىۙ‏ ﴿۲مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰىؕ‏ ﴿۳وَلَـلۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ لَّكَ مِنَ الۡاُوۡلٰىؕ‏ ﴿٤وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيۡكَ رَبُّكَ فَتَرۡضٰىؕ‏ ﴿۵اَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيۡمًا فَاٰوٰى‏ ﴿٦وَوَجَدَكَ ضَآلاًّ فَهَدٰى‏ ﴿۷وَوَجَدَكَ عَآٮِٕلاً فَاَغۡنٰىؕ‏ ﴿۸فَاَمَّا الۡيَتِيۡمَ فَلَا تَقۡهَرۡؕ‏ ﴿۹وَاَمَّا السَّآٮِٕلَ فَلَا تَنۡهَرۡؕ‏ ﴿۱۰وَاَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ‏ ﴿۱۱
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment