1:55 PM

سورة الطارق

Posted by Ali

سورة الطارق
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم ﴿۱اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے ﴿۲وہ تارا ہے چمکنے والا ﴿۳کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں ﴿٤تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے ﴿۵وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے ﴿٦جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے ﴿۷بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے ﴿۸جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے ﴿۹تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا ﴿۱۰آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے ﴿۱۱اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے ﴿۱۲کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے ﴿۱۳اور بیہودہ بات نہیں ہے ﴿۱٤یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں ﴿۱۵اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں ﴿۱٦تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو ﴿۱۷
سورة الطارق
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ‏ ﴿۱وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الطَّارِقُۙ‏ ﴿۲النَّجۡمُ الثَّاقِبُۙ‏ ﴿۳اِنۡ كُلُّ نَفۡسٍ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٌؕ‏ ﴿٤فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ‏ ﴿۵خُلِقَ مِنۡ مَّآءٍ دَافِقٍۙ‏ ﴿٦يَّخۡرُجُ مِنۡۢ بَيۡنِ الصُّلۡبِ وَالتَّرَآٮِٕبِؕ‏ ﴿۷اِنَّهٗ عَلٰى رَجۡعِهٖ لَقَادِرٌؕ‏ ﴿۸يَوۡمَ تُبۡلَى السَّرَآٮِٕرُۙ‏ ﴿۹فَمَا لَهٗ مِنۡ قُوَّةٍ وَّلَا نَاصِرٍؕ‏ ﴿۱۰وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجۡعِۙ‏ ﴿۱۱وَالۡاَرۡضِ ذَاتِ الصَّدۡعِۙ‏ ﴿۱۲اِنَّهٗ لَقَوۡلٌ فَصۡلٌۙ‏ ﴿۱۳وَّمَا هُوَ بِالۡهَزۡلِؕ‏ ﴿۱٤اِنَّهُمۡ يَكِيۡدُوۡنَ كَيۡدًاۙ‏ ﴿۱۵وَّاَكِيۡدُ كَيۡدًاۚ ۖ‏ ﴿۱٦فَمَهِّلِ الۡكٰفِرِيۡنَ اَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدًا‏ ﴿۱۷
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment