1:55 PM

سورة البروج

Posted by Ali

سورة البروج
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
آسمان کی قسم جس میں برج ہیں ﴿۱اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے ﴿۲اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی ﴿۳کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے ﴿٤(یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا ﴿۵جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے ﴿٦اور جو( سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے ﴿۷ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے ﴿۸وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے ﴿۹جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا ﴿۱۰(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے ﴿۱۱بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے ﴿۱۲وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ( زندہ) کرے گا ﴿۱۳اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے ﴿۱٤عرش کا مالک بڑی شان والا ﴿۱۵جو چاہتا ہے کر دیتا ہے ﴿۱٦بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے ﴿۱۷(یعنی) فرعون اور ثمود کا ﴿۱۸لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں ﴿۱۹اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے ﴿۲۰(یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے ﴿۲۱لوح محفوظ میں (لکھا ہوا) ﴿۲۲
سورة البروج
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الۡبُرُوۡجِۙ‏ ﴿۱وَالۡيَوۡمِ الۡمَوۡعُوۡدِۙ‏ ﴿۲وَشَاهِدٍ وَّمَشۡهُوۡدٍؕ‏ ﴿۳قُتِلَ اَصۡحٰبُ الۡاُخۡدُوۡدِۙ‏ ﴿٤النَّارِ ذَاتِ الۡوَقُوۡدِۙ‏ ﴿۵اِذۡ هُمۡ عَلَيۡهَا قُعُوۡدٌۙ‏ ﴿٦وَّهُمۡ عَلٰى مَا يَفۡعَلُوۡنَ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ شُهُوۡدٌؕ‏ ﴿۷وَمَا نَقَمُوۡا مِنۡهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ يُّؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَمِيۡدِۙ‏ ﴿۸الَّذِىۡ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌؕ‏ ﴿۹اِنَّ الَّذِيۡنَ فَتَنُوۡا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَتُوۡبُوۡا فَلَهُمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمۡ عَذَابُ الۡحَرِيۡقِؕ‏ ﴿۱۰اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوۡا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُؕؔ ذٰلِكَ الۡفَوۡزُ الۡكَبِيۡرُؕ‏ ﴿۱۱اِنَّ بَطۡشَ رَبِّكَ لَشَدِيۡدٌؕ‏ ﴿۱۲اِنَّهٗ هُوَ يُبۡدِئُ وَيُعِيۡدُ‌ۚ‏ ﴿۱۳وَهُوَ الۡغَفُوۡرُ الۡوَدُوۡدُۙ‏ ﴿۱٤ذُوۡ الۡعَرۡشِ الۡمَجِيۡدُۙ‏ ﴿۱۵فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيۡدُؕ‏ ﴿۱٦هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ الۡجُـنُوۡدِۙ‏ ﴿۱۷فِرۡعَوۡنَ وَثَمُوۡدَؕ‏ ﴿۱۸بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ تَكۡذِيۡبٍۙ‏ ﴿۱۹وَّاللّٰهُ مِنۡ وَّرَآٮِٕهِمۡ مُّحِيۡطٌۚ‏ ﴿۲۰بَلۡ هُوَ قُرۡاٰنٌ مَّجِيۡدٌۙ‏ ﴿۲۱فِىۡ لَوۡحٍ مَّحۡفُوۡظٍ‏ ﴿۲۲
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment