1:55 PM

سورة الإنشقاق

Posted by Ali

سورة الإنشقاق
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جب آسمان پھٹ جائے گا ﴿۱اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے ﴿۲اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی ﴿۳جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی ﴿٤اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی) ﴿۵اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا ﴿٦تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا ﴿۷اس سے حساب آسان لیا جائے گا ﴿۸اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا ﴿۹اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا ﴿۱۰وہ موت کو پکارے گا ﴿۱۱اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا ﴿۱۲یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا ﴿۱۳اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا ﴿۱٤ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا ﴿۱۵ہمیں شام کی سرخی کی قسم ﴿۱٦اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی ﴿۱۷اور چاند کی جب کامل ہو جائے ﴿۱۸کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے ﴿۱۹تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے ﴿۲۰اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے ﴿۲۱بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں ﴿۲۲اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے ﴿۲۳تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو ﴿۲٤ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے ﴿۲۵
سورة الإنشقاق
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتۡۙ‏ ﴿۱وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡۙ‏ ﴿۲وَاِذَا الۡاَرۡضُ مُدَّتۡؕ‏ ﴿۳وَاَلۡقَتۡ مَا فِيۡهَا وَتَخَلَّتۡۙ‏ ﴿٤وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡؕ‏ ﴿۵يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدۡحًا فَمُلٰقِيۡهِ‌ۚ‏ ﴿٦فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ‏ ﴿۷فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيۡرًاۙ‏ ﴿۸وَّيَنۡقَلِبُ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًاؕ‏ ﴿۹وَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهۡرِهٖۙ‏ ﴿۱۰فَسَوۡفَ يَدۡعُوۡا ثُبُوۡرًاۙ‏ ﴿۱۱وَّيَصۡلٰى سَعِيۡرًاؕ‏ ﴿۱۲اِنَّهٗ كَانَ فِىۡۤ اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًاؕ‏ ﴿۱۳اِنَّهٗ ظَنَّ اَنۡ لَّنۡ يَّحُوۡرَ‌ ۛ‌ۚ‏ ﴿۱٤بَلٰٓى ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيۡرًاؕ‏ ﴿۱۵فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالشَّفَقِۙ‏ ﴿۱٦وَالَّيۡلِ وَمَا وَسَقَۙ‏ ﴿۱۷وَالۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ‏ ﴿۱۸لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَنۡ طَبَقٍؕ‏ ﴿۱۹فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَۙ‏ ﴿۲۰وَاِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ الۡقُرۡاٰنُ لَا يَسۡجُدُوۡنَ۩ؕ‏ ﴿۲۱بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُكَذِّبُوۡنَۖ‏ ﴿۲۲وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا يُوۡعُوۡنَۖ‏ ﴿۲۳فَبَشِّرۡهُمۡ بِعَذَابٍ اَلِيۡمٍۙ‏ ﴿۲٤اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوۡا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍ‏ ﴿۲۵
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment