1:56 PM

سورة المطففين

Posted by Ali

سورة المطففين
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے ﴿۱جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں ﴿۲اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں ﴿۳کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے ﴿٤(یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں ﴿۵جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے ﴿٦سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں ﴿۷اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟ ﴿۸ایک دفتر ہے لکھا ہوا ﴿۹اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ﴿۱۰(یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں ﴿۱۱اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے ﴿۱۲جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں ﴿۱۳دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے ﴿۱٤بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے ﴿۱۵پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے ﴿۱٦پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے ﴿۱۷(یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں ﴿۱۸اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟ ﴿۱۹ایک دفتر ہے لکھا ہوا ﴿۲۰جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں ﴿۲۱بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے ﴿۲۲تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے ﴿۲۳تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے ﴿۲٤ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی ﴿۲۵جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں ﴿۲٦اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی ﴿۲۷وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے ﴿۲۸جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے ﴿۲۹اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے ﴿۳۰اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے ﴿۳۱اور جب ان( مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں ﴿۳۲حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے ﴿۳۳تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے ﴿۳٤(اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے ﴿۳۵تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا )بدلہ مل گیا ﴿۳٦
سورة المطففين
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَيۡلٌ لِّلۡمُطَفِّفِيۡنَۙ‏ ﴿۱الَّذِيۡنَ اِذَا اكۡتَالُوۡا عَلَى النَّاسِ يَسۡتَوۡفُوۡنَۖ‏ ﴿۲وَاِذَا كَالُوۡهُمۡ اَوْ وَّزَنُوۡهُمۡ يُخۡسِرُوۡنَؕ‏ ﴿۳اَلَا يَظُنُّ اُولٰٓٮِٕكَ اَنَّهُمۡ مَّبۡعُوۡثُوۡنَۙ‏ ﴿٤لِيَوۡمٍ عَظِيۡمٍۙ‏ ﴿۵يَّوۡمَ يَقُوۡمُ النَّاسُ لِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ‏ ﴿٦كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الۡفُجَّارِ لَفِىۡ سِجِّيۡنٍؕ‏ ﴿۷وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا سِجِّيۡنٌؕ‏ ﴿۸كِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌؕ‏ ﴿۹وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَۙ‏ ﴿۱۰الَّذِيۡنَ يُكَذِّبُوۡنَ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِؕ‏ ﴿۱۱وَمَا يُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ‏ ﴿۱۲اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَؕ‏ ﴿۱۳كَلَّا‌ بَلۡ؄ رَانَ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ‏ ﴿۱٤كَلَّاۤ اِنَّهُمۡ عَنۡ رَّبِّهِمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ لَّمَحۡجُوۡبُوۡنَ‌ؕ‏ ﴿۱۵ثُمَّ اِنَّهُمۡ لَصَالُوۡا الۡجَحِيۡمِؕ‏ ﴿۱٦ثُمَّ يُقَالُ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَؕ‏ ﴿۱۷كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الۡاَبۡرَارِ لَفِىۡ عِلِّيِّيۡنَؕ‏ ﴿۱۸وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا عِلِّيُّوۡنَؕ‏ ﴿۱۹كِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌۙ‏ ﴿۲۰يَّشۡهَدُهُ الۡمُقَرَّبُوۡنَؕ‏ ﴿۲۱اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِىۡ نَعِيۡمٍۙ‏ ﴿۲۲عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِ يَنۡظُرُوۡنَۙ‏ ﴿۲۳تَعۡرِفُ فِىۡ وُجُوۡهِهِمۡ نَضۡرَةَ النَّعِيۡمِ‌ۚ‏ ﴿۲٤يُسۡقَوۡنَ مِنۡ رَّحِيۡقٍ مَّخۡتُوۡمٍۙ‏ ﴿۲۵خِتٰمُهٗ مِسۡكٌ ‌ؕ وَفِىۡ ذٰلِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ الۡمُتَنــَافِسُوۡنَؕ‏ ﴿۲٦وَ مِزَاجُهٗ مِنۡ تَسۡنِيۡمٍۙ‏ ﴿۲۷عَيۡنًا يَّشۡرَبُ بِهَا الۡمُقَرَّبُوۡنَؕ‏ ﴿۲۸اِنَّ الَّذِيۡنَ اَجۡرَمُوۡا كَانُوۡا مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا يَضۡحَكُوۡنَۖ‏ ﴿۲۹وَاِذَا مَرُّوۡا بِهِمۡ يَتَغَامَزُوۡنَۖ‏ ﴿۳۰وَاِذَا انقَلَبُوۡۤا اِلٰٓى اَهۡلِهِمُ انْقَلَبُوۡا فَكِهِيۡنَۖ‏ ﴿۳۱وَاِذَا رَاَوۡهُمۡ قَالُوۡۤا اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَـضَآلُّوۡنَۙ‏ ﴿۳۲وَمَاۤ اُرۡسِلُوۡا عَلَيۡهِمۡ حٰفِظِيۡنَۙ‏ ﴿۳۳فَالۡيَوۡمَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنَ الۡكُفَّارِ يَضۡحَكُوۡنَۙ‏ ﴿۳٤عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِۙ يَنۡظُرُوۡنَؕ‏ ﴿۳۵هَلۡ ثُوِّبَ الۡكُفَّارُ مَا كَانُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ‏ ﴿۳٦
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment