1:56 PM

سورة الإنفطار

Posted by Ali

سورة الإنفطار
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جب آسمان پھٹ جائے گا ﴿۱اور جب تارے جھڑ پڑیں گے ﴿۲اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے ﴿۳اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی ﴿٤تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا ﴿۵اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا ﴿٦(وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا ﴿۷اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا ﴿۸مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو ﴿۹حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں ﴿۱۰عالی قدر( تمہاری باتوں کے) لکھنے والے ﴿۱۱جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں ﴿۱۲بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔ ﴿۱۳اور بدکردار دوزخ میں ﴿۱٤(یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے ﴿۱۵اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے ﴿۱٦اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ ﴿۱۷پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ ﴿۱۸جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا ﴿۱۹
سورة الإنفطار
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتۡۙ‏ ﴿۱وَاِذَا الۡكَوَاكِبُ انْتَثَرَتۡۙ‏ ﴿۲وَاِذَا الۡبِحَارُ فُجِّرَتۡۙ‏ ﴿۳وَاِذَا الۡقُبُوۡرُ بُعۡثِرَتۡۙ‏ ﴿٤عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ وَاَخَّرَتۡؕ‏ ﴿۵يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الۡكَرِيۡمِۙ‏ ﴿٦الَّذِىۡ خَلَقَكَ فَسَوّٰٮكَ فَعَدَلَـكَۙ‏ ﴿۷فِىۡۤ اَىِّ صُوۡرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ‏ ﴿۸كَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُوۡنَ بِالدِّيۡنِۙ‏ ﴿۹وَاِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحٰـفِظِيۡنَۙ‏ ﴿۱۰كِرَامًا كَاتِبِيۡنَۙ‏ ﴿۱۱يَعۡلَمُوۡنَ مَا تَفۡعَلُوۡنَ‏ ﴿۱۲اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِىۡ نَعِيۡمٍ‌ۙ‏ ﴿۱۳وَّاِنَّ الۡفُجَّارَ لَفِىۡ جَحِيۡمٍۙ‏ ﴿۱٤يَّصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ الدِّيۡنِ‏ ﴿۱۵وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآٮِٕبِيۡنَؕ‏ ﴿۱٦وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِۙ‏ ﴿۱۷ثُمَّ مَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ‏ ﴿۱۸يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٌ لِّنَفۡسٍ شَيۡـًٔـا‌ؕ وَّالۡاَمۡرُ يَوۡمَٮِٕذٍ لِّلَّهِ‏ ﴿۱۹
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment