1:57 PM

سورة التكوير

Posted by Ali

سورة التكوير
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جب سورج لپیٹ لیا جائے گا ﴿۱جب تارے بےنور ہو جائیں گے ﴿۲اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے ﴿۳اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی ﴿٤اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے ﴿۵اور جب دریا آگ ہو جائیں گے ﴿٦اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی ﴿۷اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا ﴿۸کہ وہ کس گناہ پرماری گئی ﴿۹اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے ﴿۱۰اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی ﴿۱۱اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی ﴿۱۲اور بہشت جب قریب لائی جائے گی ﴿۱۳تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے ﴿۱٤ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں ﴿۱۵(اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں ﴿۱٦اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے ﴿۱۷اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے ﴿۱۸کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے ﴿۱۹جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے ﴿۲۰سردار (اور) امانت دار ہے ﴿۲۱اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں ﴿۲۲بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو( آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے ﴿۲۳اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں ﴿۲٤اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں ﴿۲۵پھر تم کدھر جا رہے ہو ﴿۲٦یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے ﴿۲۷(یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے ﴿۲۸اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے ﴿۲۹
سورة التكوير
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اِذَا الشَّمۡسُ كُوِّرَتۡۙ‏ ﴿۱وَاِذَا النُّجُوۡمُ انْكَدَرَتۡۙ‏ ﴿۲وَاِذَا الۡجِبَالُ سُيِّرَتۡۙ‏ ﴿۳وَاِذَا الۡعِشَارُ عُطِّلَتۡۙ‏ ﴿٤وَاِذَا الۡوُحُوۡشُ حُشِرَتۡۙ‏ ﴿۵وَاِذَا الۡبِحَارُ سُجِّرَتۡۙ‏ ﴿٦وَاِذَا النُّفُوۡسُ زُوِّجَتۡۙ‏ ﴿۷وَاِذَا الۡمَوۡءٗدَةُ سُٮِٕلَتۡۙ‏ ﴿۸بِاَىِّ ذَنۡۢبٍ قُتِلَتۡ‌ۚ‏ ﴿۹وَاِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتۡۙ‏ ﴿۱۰وَاِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتۡۙ‏ ﴿۱۱وَاِذَا الۡجَحِيۡمُ سُعِّرَتۡۙ‏ ﴿۱۲وَاِذَا الۡجَـنَّةُ اُزۡلِفَتۡۙ‏ ﴿۱۳عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّاۤ اَحۡضَرَتۡؕ‏ ﴿۱٤فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالۡخُنَّسِۙ‏ ﴿۱۵الۡجَوَارِ الۡكُنَّسِۙ‏ ﴿۱٦وَالَّيۡلِ اِذَا عَسۡعَسَۙ‏ ﴿۱۷وَالصُّبۡحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ‏ ﴿۱۸اِنَّهٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ كَرِيۡمٍۙ‏ ﴿۱۹ذِىۡ قُوَّةٍ عِنۡدَ ذِىۡ الۡعَرۡشِ مَكِيۡنٍۙ‏ ﴿۲۰مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِيۡنٍؕ‏ ﴿۲۱وَ مَا صَاحِبُكُمۡ بِمَجۡنُوۡنٍ‌ۚ‏ ﴿۲۲وَلَقَدۡ رَاٰهُ بِالۡاُفُقِ الۡمُبِيۡنِ‌ۚ‏ ﴿۲۳وَمَا هُوَ عَلَى الۡغَيۡبِ بِضَنِيۡنٍ‌ۚ‏ ﴿۲٤وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَيۡطٰنٍ رَّجِيۡمٍۙ‏ ﴿۲۵فَاَيۡنَ تَذۡهَبُوۡنَؕ‏ ﴿۲٦اِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّلۡعٰلَمِيۡنَۙ‏ ﴿۲۷لِمَنۡ شَآءَ مِنۡكُمۡ اَنۡ يَّسۡتَقِيۡمَؕ‏ ﴿۲۸وَمَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿۲۹
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment