1:57 PM

سورة عبس

Posted by Ali

سورة عبس
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے ﴿۱کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا ﴿۲اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا ﴿۳یا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ دیتا ﴿٤جو پروا نہیں کرتا ﴿۵اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو ﴿٦حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں ﴿۷اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آیا ﴿۸اور (خدا سے) ڈرتا ہے ﴿۹اس سے تم بےرخی کرتے ہو ﴿۱۰دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے ﴿۱۱پس جو چاہے اسے یاد رکھے ﴿۱۲قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا) ﴿۱۳جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں ﴿۱٤لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ﴿۱۵جو سردار اور نیکو کار ہیں ﴿۱٦انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے ﴿۱۷اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟ ﴿۱۸نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا ﴿۱۹پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا ﴿۲۰پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا ﴿۲۱پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا ﴿۲۲کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ کیا ﴿۲۳تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے ﴿۲٤بے شک ہم ہی نے پانی برسایا ﴿۲۵پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا ﴿۲٦پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا ﴿۲۷اور انگور اور ترکاری ﴿۲۸اور زیتون اور کھجوریں ﴿۲۹اور گھنے گھنے باغ ﴿۳۰اور میوے اور چارا ﴿۳۱(یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا ﴿۳۲تو جب (قیامت کا) غل مچے گا ﴿۳۳اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا ﴿۳٤اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے ﴿۳۵اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے ﴿۳٦ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے( مصروفیت کے لیے) بس کرے گا ﴿۳۷اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے ﴿۳۸خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں) ﴿۳۹اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی ﴿٤۰(اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی ﴿٤۱یہ کفار بدکردار ہیں ﴿٤۲
سورة عبس
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
عَبَسَ وَتَوَلّٰٓىۙ‏ ﴿۱اَنۡ جَآءَهُ الۡاَعۡمٰىؕ‏ ﴿۲وَمَا يُدۡرِيۡكَ لَعَلَّهٗ يَزَّكّٰٓىۙ‏ ﴿۳اَوۡ يَذَّكَّرُ فَتَنۡفَعَهُ الذِّكۡرٰىؕ‏ ﴿٤اَمَّا مَنِ اسۡتَغۡنٰىۙ‏ ﴿۵فَاَنۡتَ لَهٗ تَصَدّٰىؕ‏ ﴿٦وَمَا عَلَيۡكَ اَلَّا يَزَّكّٰٓىؕ‏ ﴿۷وَاَمَّا مَنۡ جَآءَكَ يَسۡعٰىۙ‏ ﴿۸وَهُوَ يَخۡشٰىۙ‏ ﴿۹فَاَنۡتَ عَنۡهُ تَلَهّٰى‌ۚ‏ ﴿۱۰كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذۡكِرَةٌ‌ۚ‏ ﴿۱۱فَمَنۡ شَآءَ ذَكَرَهٗ‌ۘ‏ ﴿۱۲فِىۡ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍۙ‏ ﴿۱۳مَّرۡفُوۡعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭۙ‏ ﴿۱٤بِاَيۡدِىۡ سَفَرَةٍۙ‏ ﴿۱۵كِرَامٍۢ بَرَرَةٍؕ‏ ﴿۱٦قُتِلَ الۡاِنۡسَانُ مَاۤ اَكۡفَرَهٗؕ‏ ﴿۱۷مِنۡ اَىِّ شَىۡءٍ خَلَقَهٗؕ‏ ﴿۱۸مِنۡ نُّطۡفَةٍؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗۙ‏ ﴿۱۹ثُمَّ السَّبِيۡلَ يَسَّرَهٗۙ‏ ﴿۲۰ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقۡبَرَهٗۙ‏ ﴿۲۱ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنۡشَرَهٗؕ‏ ﴿۲۲كَلَّا لَـمَّا يَقۡضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ‏ ﴿۲۳فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ‏ ﴿۲٤اَنَّا صَبَبۡنَا الۡمَآءَ صَبًّاۙ‏ ﴿۲۵ثُمَّ شَقَقۡنَا الۡاَرۡضَ شَقًّاۙ‏ ﴿۲٦فَاَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا حَبًّاۙ‏ ﴿۲۷وَّ عِنَبًا وَّقَضۡبًاۙ‏ ﴿۲۸وَّزَيۡتُوۡنًا وَّنَخۡلاًؕ‏ ﴿۲۹وَحَدَآٮِٕقَ غُلۡبًاۙ‏ ﴿۳۰وَّفَاكِهَةً وَّاَبًّاۙ‏ ﴿۳۱مَّتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ‏ ﴿۳۲فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ‏ ﴿۳۳يَوۡمَ يَفِرُّ الۡمَرۡءُ مِنۡ اَخِيۡهِۙ‏ ﴿۳٤وَاُمِّهٖ وَاَبِيۡهِۙ‏ ﴿۳۵وَصَاحِبَتِهٖ وَبَنِيۡهِؕ‏ ﴿۳٦لِكُلِّ امۡرِیءٍ مِّنۡهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ شَاۡنٌ يُّغۡنِيۡهِؕ‏ ﴿۳۷وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ مُّسۡفِرَةٌۙ‏ ﴿۳۸ضَاحِكَةٌ مُّسۡتَبۡشِرَةٌ‌ۚ‏ ﴿۳۹وَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ عَلَيۡهَا غَبَرَةٌۙ‏ ﴿٤۰تَرۡهَقُهَا قَتَرَةٌؕ‏ ﴿٤۱اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡكَفَرَةُ الۡفَجَرَةُ‏ ﴿٤۲
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment