1:58 PM

سورة النازعات

Posted by Ali

سورة النازعات
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں ﴿۱اور ان کی جو آسانی سے کھول دیتے ہیں ﴿۲اور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں ﴿۳پھر لپک کر آگے بڑھتے ہیں ﴿٤پھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں ﴿۵(کہ وہ دن آ کر رہے گا) جس دن زمین کو بھونچال آئے گا ﴿٦پھر اس کے پیچھے اور (بھونچال) آئے گا ﴿۷اس دن (لوگوں) کے دل خائف ہو رہے ہوں گے ﴿۸اور آنکھیں جھکی ہوئی ﴿۹(کافر) کہتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں پھر لوٹ جائیں گے ﴿۱۰بھلا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہو جائیں گے (تو پھر زندہ کئے جائیں گے) ﴿۱۱کہتے ہیں کہ یہ لوٹنا تو( موجب) زیاں ہے ﴿۱۲وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہوگی ﴿۱۳اس وقت وہ (سب) میدان (حشر) میں آ جمع ہوں گے ﴿۱٤بھلا تم کو موسیٰ کی حکایت پہنچی ہے ﴿۱۵جب اُن کے پروردگار نے ان کو پاک میدان (یعنی) طویٰ میں پکارا ﴿۱٦(اور حکم دیا) کہ فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے ﴿۱۷اور (اس سے) کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے؟ ﴿۱۸اور میں تجھے تیرے پروردگار کا رستہ بتاؤں تاکہ تجھ کو خوف (پیدا) ہو ﴿۱۹غرض انہوں نے اس کو بڑی نشانی دکھائی ﴿۲۰مگر اس نے جھٹلایا اور نہ مانا ﴿۲۱پھر لوٹ گیا اور تدبیریں کرنے لگا ﴿۲۲اور (لوگوں کو) اکٹھا کیا اور پکارا ﴿۲۳کہنے لگا کہ تمہارا سب سے بڑا مالک میں ہوں ﴿۲٤تو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا ﴿۲۵جو شخص (خدا سے) ڈر رکھتا ہے اس کے لیے اس (قصے) میں عبرت ہے ﴿۲٦بھلا تمہارا بنانا آسان ہے یا آسمان کا؟ اسی نے اس کو بنایا ﴿۲۷اس کی چھت کو اونچا کیا اور پھر اسے برابر کر دیا ﴿۲۸اور اسی نے رات کو تاریک بنایا اور (دن کو) دھوپ نکالی ﴿۲۹اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا ﴿۳۰اسی نے اس میں سے اس کا پانی نکالا اور چارا اگایا ﴿۳۱اور اس پر پہاڑوں کابوجھ رکھ دیا ﴿۳۲یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے فائدے کے لیے (کیا ) ﴿۳۳تو جب بڑی آفت آئے گی ﴿۳٤اس دن انسان اپنے کاموں کو یاد کرے گا ﴿۳۵اور دوزخ دیکھنے والے کے سامنے نکال کر رکھ دی جائے گی ﴿۳٦تو جس نے سرکشی کی ﴿۳۷اور دنیا کی زندگی کو مقدم سمجھا ﴿۳۸اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے ﴿۳۹اور جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا اور جی کو خواہشوں سے روکتا رہا ﴿٤۰اس کا ٹھکانہ بہشت ہے ﴿٤۱(اے پیغمبر، لوگ )تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہو گا؟ ﴿٤۲سو تم اس کے ذکر سے کس فکر میں ہو ﴿٤۳اس کا منتہا (یعنی واقع ہونے کا وقت) تمہارے پروردگار ہی کو (معلوم ہے) ﴿٤٤جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو ﴿٤۵جب وہ اس کو دیکھیں گے (تو ایسا خیال کریں گے) کہ گویا( دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے تھے ﴿٤٦
سورة النازعات
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَالنّٰزِعٰتِ غَرۡقًاۙ‏ ﴿۱وَّالنّٰشِطٰتِ نَشۡطًاۙ‏ ﴿۲وَّالسّٰبِحٰتِ سَبۡحًاۙ‏ ﴿۳فَالسّٰبِقٰتِ سَبۡقًاۙ‏ ﴿٤فَالۡمُدَبِّرٰتِ اَمۡرًا‌ۘ‏ ﴿۵يَوۡمَ تَرۡجُفُ الرَّاجِفَةُۙ‏ ﴿٦تَتۡبَعُهَا الرَّادِفَةُؕ‏ ﴿۷قُلُوۡبٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ وَّاجِفَةٌۙ‏ ﴿۸اَبۡصَارُهَا خَاشِعَةٌ‌ۘ‏ ﴿۹يَقُوۡلُوۡنَ ءَاِنَّا لَمَرۡدُوۡدُوۡنَ فِىۡ الۡحَـافِرَةِؕ‏ ﴿۱۰ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةًؕ‏ ﴿۱۱قَالُوۡا تِلۡكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ‌ۘ‏ ﴿۱۲فَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ  ۙ‏ ﴿۱۳فَاِذَا هُمۡ بِالسَّاهِرَةِؕ‏ ﴿۱٤هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ مُوۡسٰى‌ۘ‏ ﴿۱۵اِذۡ نَادٰٮهُ رَبُّهٗ بِالۡوَادِ الۡمُقَدَّسِ طُوًى‌ۚ‏ ﴿۱٦اِذۡهَبۡ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ اِنَّهٗ طَغٰىۖ‏ ﴿۱۷فَقُلۡ هَل لَّكَ اِلٰٓى اَنۡ تَزَكّٰىۙ‏ ﴿۱۸وَاَهۡدِيَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخۡشٰى‌ۚ‏ ﴿۱۹فَاَرٰٮهُ الۡاٰيَةَ الۡكُبۡرٰىۖ‏ ﴿۲۰فَكَذَّبَ وَعَصٰىۖ‏ ﴿۲۱ثُمَّ اَدۡبَرَ يَسۡعٰىۖ‏ ﴿۲۲فَحَشَرَ فَنَادٰىۖ‏ ﴿۲۳فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الۡاَعۡلٰىۖ‏ ﴿۲٤فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَڪَالَ الۡاٰخِرَةِ وَالۡاُوۡلٰىؕ‏ ﴿۲۵اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَعِبۡرَةً لِّمَنۡ يَّخۡشٰىؕ‏ ﴿۲٦ءَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمِ السَّمَآءُ‌ؕ بَنٰٮهَا‏ ﴿۲۷رَفَعَ سَمۡكَهَا فَسَوَّٮهَاۙ‏ ﴿۲۸وَ اَغۡطَشَ لَيۡلَهَا وَاَخۡرَجَ ضُحٰٮهَا‏ ﴿۲۹وَالۡاَرۡضَ بَعۡدَ ذٰلِكَ دَحٰٮهَاؕ‏ ﴿۳۰اَخۡرَجَ مِنۡهَا مَآءَهَا وَمَرۡعٰٮهَا‏ ﴿۳۱وَالۡجِبَالَ اَرۡسٰٮهَاۙ‏ ﴿۳۲مَتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ‏ ﴿۳۳فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الۡكُبۡرٰىۖ‏ ﴿۳٤يَوۡمَ يَتَذَكَّرُ الۡاِنۡسَانُ مَا سَعٰىۙ‏ ﴿۳۵وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِمَنۡ يَّرٰى‏ ﴿۳٦فَاَمَّا مَنۡ طَغٰىۙ‏ ﴿۳۷وَاٰثَرَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَاۙ‏ ﴿۳۸فَاِنَّ الۡجَحِيۡمَ هِىَ الۡمَاۡوٰىؕ‏ ﴿۳۹وَاَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفۡسَ عَنِ الۡهَوٰىۙ‏ ﴿٤۰فَاِنَّ الۡجَـنَّةَ هِىَ الۡمَاۡوٰىؕ‏ ﴿٤۱يَسۡـَٔلُوۡنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرۡسٰٮهَاؕ‏ ﴿٤۲فِيۡمَ اَنۡتَ مِنۡ ذِكۡرٰٮهَاؕ‏ ﴿٤۳اِلٰى رَبِّكَ مُنۡتَهٰٮهَاؕ‏ ﴿٤٤اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُنۡذِرُ مَنۡ يَّخۡشٰٮهَاؕ‏ ﴿٤۵كَاَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَهَا لَمۡ يَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا عَشِيَّةً اَوۡ ضُحٰٮهَا‏ ﴿٤٦
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment