1:58 PM

سورة النبأ

Posted by Ali

سورة النبأ
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(یہ) لوگ کس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں؟ ﴿۱(کیا) بڑی خبر کی نسبت؟ ﴿۲جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں ﴿۳دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے ﴿٤پھر دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے ﴿۵کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا ﴿٦اور پہاڑوں کو (ا س کی) میخیں (نہیں ٹھہرایا؟) ﴿۷(بے شک بنایا) اور تم کو جوڑا جوڑابھی پیدا کیا ﴿۸اور نیند کو تمہارے لیے (موجب) آرام بنایا ﴿۹اور رات کو پردہ مقرر کیا ﴿۱۰اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا ﴿۱۱اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے ﴿۱۲اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا ﴿۱۳اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایا ﴿۱٤تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریں ﴿۱۵اور گھنے گھنے باغ ﴿۱٦بےشک فیصلہ کا دن مقرر ہے ﴿۱۷جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ غٹ کے غٹ آ موجود ہو گے ﴿۱۸اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہو جائیں گے ﴿۱۹اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے ﴿۲۰بےشک دوزخ گھات میں ہے ﴿۲۱(یعنی) سرکشوں کا وہی ٹھکانہ ہے ﴿۲۲اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے ﴿۲۳وہاں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے۔ نہ (کچھ) پینا (نصیب ہو گا) ﴿۲٤مگر گرم پانی اور بہتی پیپ ﴿۲۵(یہ) بدلہ ہے پورا پورا ﴿۲٦یہ لوگ حساب (آخرت) کی امید ہی نہیں رکھتے تھے ﴿۲۷اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھے ﴿۲۸اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے ﴿۲۹سو (اب) مزہ چکھو۔ ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے ﴿۳۰بے شک پرہیز گاروں کے لیے کامیابی ہے ﴿۳۱(یعنی) باغ اور انگور ﴿۳۲اور ہم عمر نوجوان عورتیں ﴿۳۳اور شراب کے چھلکتے ہوئے گلاس ﴿۳٤وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات) ﴿۳۵یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیر ﴿۳٦وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگا ﴿۳۷جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو ﴿۳۸یہ دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنا ئے ﴿۳۹ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنے والا ہے آگاہ کر دیا ہے جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ اے کاش میں مٹی ہوتا ﴿٤۰
سورة النبأ
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
عَمَّ يَتَسَآءَلُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿۱عَنِ النَّبَاِ الۡعَظِيۡمِۙ‏ ﴿۲الَّذِىۡ هُمۡ فِيۡهِ مُخۡتَلِفُوۡنَؕ‏ ﴿۳كَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَۙ‏ ﴿٤ثُمَّ كَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿۵اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ مِهٰدًاۙ‏ ﴿٦وَّالۡجِبَالَ اَوۡتَادًا ۙ‏ ﴿۷وَّخَلَقۡنٰكُمۡ اَزۡوَاجًاۙ‏ ﴿۸وَّجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتًاۙ‏ ﴿۹وَّجَعَلۡنَا الَّيۡلَ لِبَاسًاۙ‏ ﴿۱۰وَّجَعَلۡنَا النَّهَارَ مَعَاشًا‏ ﴿۱۱وَّبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعًا شِدَادًاۙ‏ ﴿۱۲وَّ جَعَلۡنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا ۙ‏ ﴿۱۳وَّاَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡمُعۡصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ‏ ﴿۱٤لِّـنُخۡرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًاۙ‏ ﴿۱۵وَّجَنّٰتٍ اَلۡفَافًاؕ‏ ﴿۱٦اِنَّ يَوۡمَ الۡفَصۡلِ كَانَ مِيۡقَاتًاۙ‏ ﴿۱۷يَّوۡمَ يُنۡفَخُ فِىۡ الصُّوۡرِ فَتَاۡتُوۡنَ اَفۡوَاجًاۙ‏ ﴿۱۸وَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ اَبۡوَابًاۙ‏ ﴿۱۹وَّ سُيِّرَتِ الۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًاؕ‏ ﴿۲۰اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادًا ۙ‏ ﴿۲۱لِّلطّٰغِيۡنَ مَاٰبًاۙ‏ ﴿۲۲لّٰبِثِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَحۡقَابًا‌ۚ‏ ﴿۲۳لَا يَذُوۡقُوۡنَ فِيۡهَا بَرۡدًا وَّلَا شَرَابًاۙ‏ ﴿۲٤اِلَّا حَمِيۡمًا وَّغَسَّاقًاۙ‏ ﴿۲۵جَزَآءً وِّفَاقًاؕ‏ ﴿۲٦اِنَّهُمۡ كَانُوۡا لَا يَرۡجُوۡنَ حِسَابًاۙ‏ ﴿۲۷وَّكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا كِذَّابًاؕ‏ ﴿۲۸وَكُلَّ شَىۡءٍ اَحۡصَيۡنٰهُ كِتٰبًاۙ‏ ﴿۲۹فَذُوۡقُوۡا فَلَنۡ نَّزِيۡدَكُمۡ اِلَّا عَذَابًا‏ ﴿۳۰اِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ مَفَازًاۙ‏ ﴿۳۱حَدَآٮِٕقَ وَاَعۡنَابًاۙ‏ ﴿۳۲وَّكَوَاعِبَ اَتۡرَابًاۙ‏ ﴿۳۳وَّكَاۡسًا دِهَاقًاؕ‏ ﴿۳٤لَّا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَـغۡوًا وَّلَا كِذّٰبًا‌ۚ‏ ﴿۳۵جَزَآءً مِّنۡ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ‏ ﴿۳٦رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا الرَّحۡمٰنِ‌ لَا يَمۡلِكُوۡنَ مِنۡهُ خِطَابًا‌ۚ‏ ﴿۳۷يَوۡمَ يَقُوۡمُ الرُّوۡحُ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ صَفًّا ؕۙ لَّا يَتَكَلَّمُوۡنَ اِلَّا مَنۡ اَذِنَ لَهُ الرَّحۡمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا‌‏ ﴿۳۸ذٰلِكَ الۡيَوۡمُ الۡحَـقُّ‌ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا‏ ﴿۳۹اِنَّاۤ اَنۡذَرۡنٰـكُمۡ عَذَابًا قَرِيۡبًا ۖۚ يَّوۡمَ يَنۡظُرُ الۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدٰهُ وَيَقُوۡلُ الۡـكٰفِرُ يٰلَيۡتَنِىۡ كُنۡتُ تُرٰبًا‏ ﴿٤۰
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment