1:59 PM

سورة المرسلات

Posted by Ali

سورة المرسلات
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں ﴿۱پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں ﴿۲اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں ﴿۳پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں ﴿٤پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں ﴿۵تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے ﴿٦کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی ﴿۷جب تاروں کی چمک جاتی رہے ﴿۸اور جب آسمان پھٹ جائے ﴿۹اور جب پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں ﴿۱۰اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں ﴿۱۱بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟ ﴿۱۲فیصلے کے دن کے لئے ﴿۱۳اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟ ﴿۱٤اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے ﴿۱۵کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا ﴿۱٦پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں ﴿۱۷ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں ﴿۱۸اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ﴿۱۹کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا؟ ﴿۲۰اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا ﴿۲۱ایک وقت معین تک ﴿۲۲پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں ﴿۲۳اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ﴿۲٤کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا ﴿۲۵یعنی) زندوں اور مردوں کو ﴿۲٦(بنایا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا ﴿۲۷اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ﴿۲۸جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو ﴿۲۹(یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں ﴿۳۰نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ ﴿۳۱اس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل ﴿۳۲گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں ﴿۳۳اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ﴿۳٤یہ وہ دن ہے کہ( لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے ﴿۳۵اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں ﴿۳٦اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ﴿۳۷یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے ﴿۳۸اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو ﴿۳۹اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ﴿٤۰بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے ﴿٤۱اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں ﴿٤۲اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو ﴿٤۳ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں ﴿٤٤اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی ﴿٤۵(اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو ﴿٤٦اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ﴿٤۷اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں ﴿٤۸اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ﴿٤۹اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟ ﴿۵۰
سورة المرسلات
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَالۡمُرۡسَلٰتِ عُرۡفًاۙ‏ ﴿۱فَالۡعٰصِفٰتِ عَصۡفًاۙ‏ ﴿۲وَّالنّٰشِرٰتِ نَشۡرًاۙ‏ ﴿۳فَالۡفٰرِقٰتِ فَرۡقًاۙ‏ ﴿٤فَالۡمُلۡقِيٰتِ ذِكۡرًاۙ‏ ﴿۵عُذۡرًا اَوۡ نُذۡرًاۙ‏ ﴿٦اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لٰوقِعٌؕ‏ ﴿۷فَاِذَا النُّجُوۡمُ طُمِسَتۡۙ‏ ﴿۸وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتۡۙ‏ ﴿۹وَاِذَا الۡجِبَالُ نُسِفَتۡۙ‏ ﴿۱۰وَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتۡؕ‏ ﴿۱۱لِاَىِّ يَوۡمٍ اُجِّلَتۡؕ‏ ﴿۱۲لِيَوۡمِ الۡفَصۡلِ‌ۚ‏ ﴿۱۳وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِؕ‏ ﴿۱٤وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿۱۵اَلَمۡ نُهۡلِكِ الۡاَوَّلِيۡنَؕ‏ ﴿۱٦ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ الۡاٰخِرِيۡنَ‏ ﴿۱۷كَذٰلِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ‏ ﴿۱۸وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿۱۹اَلَمۡ نَخۡلُقكُّمۡ مِّنۡ مَّآءٍ مَّهِيۡنٍۙ‏ ﴿۲۰فَجَعَلۡنٰهُ فِىۡ قَرَارٍ مَّكِيۡنٍۙ‏ ﴿۲۱اِلٰى قَدَرٍ مَّعۡلُوۡمٍۙ‏ ﴿۲۲فَقَدَرۡنَا ۖ فَنِعۡمَ الۡقٰدِرُوۡنَ‏ ﴿۲۳وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿۲٤اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ كِفَاتًاۙ‏ ﴿۲۵اَحۡيَآءً وَّاَمۡوَاتًاۙ‏ ﴿۲٦وَّجَعَلۡنَا فِيۡهَا رَاوسِىَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسۡقَيۡنٰكُمۡ مَّآءً فُرَاتًاؕ‏ ﴿۲۷وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿۲۸اِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى مَا كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿۲۹اِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِىۡ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ‏ ﴿۳۰لَّا ظَلِيۡلٍ وَّلَا يُغۡنِىۡ مِنَ اللَّهَبِؕ‏ ﴿۳۱اِنَّهَا تَرۡمِىۡ بِشَرَرٍ كَالۡقَصۡرِ‌ۚ‏ ﴿۳۲كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفۡرٌؕ‏ ﴿۳۳وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿۳٤هٰذَا يَوۡمُ لَا يَنۡطِقُوۡنَۙ‏ ﴿۳۵وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَعۡتَذِرُوۡنَ‏ ﴿۳٦وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿۳۷هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ‌ۚ جَمَعۡنٰكُمۡ وَالۡاَوَّلِيۡنَ‏ ﴿۳۸فَاِنۡ كَانَ لَـكُمۡ كَيۡدٌ فَكِيۡدُوۡنِ‏ ﴿۳۹وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿٤۰اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ ظِلٰلٍ وَّعُيُوۡنٍۙ‏ ﴿٤۱وَّفَوَاكِهَ مِمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ‏ ﴿٤۲كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيْٓئًاۢ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿٤۳اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِىۡ الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏ ﴿٤٤وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿٤۵كُلُوۡا وَتَمَتَّعُوۡا قَلِيۡلاً اِنَّكُمۡ مُّجۡرِمُوۡنَ‏ ﴿٤٦وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿٤۷وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ ارۡكَعُوۡا لَا يَرۡكَعُوۡنَ‏ ﴿٤۸وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿٤۹فَبِاَىِّ حَدِيۡثٍۢ بَعۡدَهٗ يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿۵۰
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment