1:49 PM

سورة العاديات

Posted by Ali

سورة العاديات
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں ﴿۱پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں ﴿۲پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں ﴿۳پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں ﴿٤پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں ﴿۵کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے ﴿٦اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے ﴿۷وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے ﴿۸کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو( مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے ﴿۹اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے ﴿۱۰بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا ﴿۱۱
سورة العاديات
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَالۡعٰدِيٰتِ ضَبۡحًاۙ‏ ﴿۱فَالۡمُوۡرِيٰتِ قَدۡحًاۙ‏ ﴿۲فَالۡمُغِيۡرٰتِ صُبۡحًاۙ‏ ﴿۳فَاَثَرۡنَ بِهٖ نَقۡعًاۙ‏ ﴿٤فَوَسَطۡنَ بِهٖ جَمۡعًاۙ‏ ﴿۵اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لِرَبِّهٖ لَـكَنُوۡدٌ‌ۚ‏ ﴿٦وَاِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِيۡدٌ‌ۚ‏ ﴿۷وَاِنَّهٗ لِحُبِّ الۡخَيۡرِ لَشَدِيۡدٌؕ‏ ﴿۸اَفَلَا يَعۡلَمُ اِذَا بُعۡثِرَ مَا فِىۡ الۡقُبُوۡرِۙ‏ ﴿۹وَحُصِّلَ مَا فِىۡ الصُّدُوۡرِۙ‏ ﴿۱۰اِنَّ رَبَّهُمۡ بِهِمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ لَّخَبِيۡرٌ‏ ﴿۱۱
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment