1:50 PM

سورة الزلزلة

Posted by Ali

سورة الزلزلة
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی ﴿۱اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی ﴿۲اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟ ﴿۳اس روز وہ اپنے حالات بیان کردے گی ﴿٤کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا ) ﴿۵اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں ﴿٦تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا ﴿۷اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا ﴿۸
سورة الزلزلة
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اِذَا زُلۡزِلَتِ الۡاَرۡضُ زِلۡزَالَهَاۙ‏ ﴿۱وَاَخۡرَجَتِ الۡاَرۡضُ اَثۡقَالَهَاۙ‏ ﴿۲وَقَالَ الۡاِنۡسَانُ مَا لَهَا‌ۚ‏ ﴿۳يَوۡمَٮِٕذٍ تُحَدِّثُ اَخۡبَارَهَاۙ‏ ﴿٤بِاَنَّ رَبَّكَ اَوۡحٰى لَهَاؕ‏ ﴿۵يَوۡمَٮِٕذٍ يَّصۡدُرُ النَّاسُ اَشۡتَاتًا ۙ لِّيُرَوۡا اَعۡمَالَهُمۡؕ‏ ﴿٦فَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرًا يَّرَهٗ‏ ﴿۷وَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهٗ‏ ﴿۸
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment