1:51 PM

سورة العلق

Posted by Ali

سورة العلق
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا ﴿۱جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا ﴿۲پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے ﴿۳جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا ﴿٤اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا ﴿۵مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے ﴿٦جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے ﴿۷کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ﴿۸بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے ﴿۹(یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے ﴿۱۰بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو ﴿۱۱یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا) ﴿۱۲اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا) ﴿۱۳کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے ﴿۱٤دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے ﴿۱۵یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال ﴿۱٦تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے ﴿۱۷ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے ﴿۱۸دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا ﴿۱۹
سورة العلق
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اقۡرَاۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الَّذِىۡ خَلَقَ‌ۚ‏ ﴿۱خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ عَلَقٍ‌ۚ‏ ﴿۲اقۡرَاۡ وَرَبُّكَ الۡاَكۡرَمُۙ‏ ﴿۳الَّذِىۡ عَلَّمَ بِالۡقَلَمِۙ‏ ﴿٤عَلَّمَ الۡاِنۡسَانَ مَا لَمۡ يَعۡلَمۡؕ‏ ﴿۵كَلَّاۤ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَيَطۡغٰٓىۙ‏ ﴿٦اَنۡ رَّاٰهُ اسۡتَغۡنٰىؕ‏ ﴿۷اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجۡعٰىؕ‏ ﴿۸اَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ يَنۡهٰىؕ‏ ﴿۹عَبۡدًا اِذَا صَلّٰىؕ‏ ﴿۱۰اَرَءَيۡتَ اِنۡ كَانَ عَلَى الۡهُدٰٓىۙ‏ ﴿۱۱اَوۡ اَمَرَ بِالتَّقۡوٰىۙ‏ ﴿۱۲اَرَءَيۡتَ اِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىؕ‏ ﴿۱۳اَلَمۡ يَعۡلَمۡ بِاَنَّ اللّٰهَ يَرٰىؕ‏ ﴿۱٤كَلَّا لَٮِٕنۡ لَّمۡ يَنۡتَهِ ۙ لَنَسۡفَعًۢا بِالنَّاصِيَةِۙ‏ ﴿۱۵نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ‌ۚ‏ ﴿۱٦فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهٗۙ‏ ﴿۱۷سَنَدۡعُ الزَّبَانِيَةَۙ‏ ﴿۱۸كَلَّا ؕ لَا تُطِعۡهُ وَاسۡجُدۡ وَاقۡتَرِبْ۩‏ ﴿۱۹
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment