2:00 PM

سورة القيامة

Posted by Ali

سورة القيامة
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ہم کو روز قیامت کی قسم ﴿۱اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے ﴿۲کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟ ﴿۳ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں ﴿٤مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے ﴿۵پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟ ﴿٦جب آنکھیں چندھیا جائیں ﴿۷اور چاند گہنا جائے ﴿۸اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں ﴿۹اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟ ﴿۱۰بےشک کہیں پناہ نہیں ﴿۱۱اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے ﴿۱۲اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے ﴿۱۳بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے ﴿۱٤اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہے ﴿۱۵اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو جلد یاد کرلو ﴿۱٦اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے ﴿۱۷جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو ﴿۱۸پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے ﴿۱۹مگر (لوگو) تم دنیا کو دوست رکھتے ہو ﴿۲۰اور آخرت کو ترک کئے دیتے ہو ﴿۲۱اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گے ﴿۲۲اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے ﴿۲۳اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گے ﴿۲٤خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے ﴿۲۵دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے ﴿۲٦اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے ﴿۲۷اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے ﴿۲۸اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے ﴿۲۹اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کی طرف چلنا ہے ﴿۳۰تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی ﴿۳۱بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا ﴿۳۲پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا ﴿۳۳افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے ﴿۳٤پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے ﴿۳۵کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟ ﴿۳٦کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟ ﴿۳۷پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا ﴿۳۸پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت ﴿۳۹کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟ ﴿٤۰
سورة القيامة
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
لَاۤ اُقۡسِمُ بِيَوۡمِ الۡقِيٰمَةِۙ‏ ﴿۱وَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالنَّفۡسِ اللَّوَّامَةِؕ‏ ﴿۲اَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَلَّنۡ نَّجۡمَعَ عِظَامَهٗؕ‏ ﴿۳بَلٰى قٰدِرِيۡنَ عَلٰٓى اَنۡ نُّسَوِّىَ بَنَانَهٗ‏ ﴿٤بَلۡ يُرِيۡدُ الۡاِنۡسَانُ لِيَفۡجُرَ اَمَامَهٗ‌ۚ‏ ﴿۵يَسۡـَٔـلُ اَيَّانَ يَوۡمُ الۡقِيٰمَةِؕ‏ ﴿٦فَاِذَا بَرِقَ الۡبَصَرُۙ‏ ﴿۷وَخَسَفَ الۡقَمَرُۙ‏ ﴿۸وَجُمِعَ الشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُۙ‏ ﴿۹يَقُوۡلُ الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَٮِٕذٍ اَيۡنَ الۡمَفَرُّ‌ۚ‏ ﴿۱۰كَلَّا لَا وَزَرَؕ‏ ﴿۱۱اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذِ اۨلۡمُسۡتَقَرُّؕ‏ ﴿۱۲يُنَبَّؤُا الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَٮِٕذٍۢ بِمَا قَدَّمَ وَاَخَّرَؕ‏ ﴿۱۳بَلِ الۡاِنۡسَانُ عَلٰى نَفۡسِهٖ بَصِيۡرَةٌۙ‏ ﴿۱٤وَّلَوۡ اَلۡقٰى مَعَاذِيۡرَهٗؕ‏ ﴿۱۵لَا تُحَرِّكۡ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهٖؕ‏ ﴿۱٦اِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهٗ وَقُرۡاٰنَهٗۚ ۖ‏ ﴿۱۷فَاِذَا قَرَاۡنٰهُ فَاتَّبِعۡ قُرۡاٰنَهٗ‌ۚ‏ ﴿۱۸ثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهٗؕ‏ ﴿۱۹كَلَّا بَلۡ تُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَةَۙ‏ ﴿۲۰وَتَذَرُوۡنَ الۡاٰخِرَةَؕ‏ ﴿۲۱وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ نَّاضِرَةٌۙ‏ ﴿۲۲اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ‌ۚ‏ ﴿۲۳وَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍۢ بَاسِرَةٌۙ‏ ﴿۲٤تَظُنُّ اَنۡ يُّفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌؕ‏ ﴿۲۵كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِىَۙ‏ ﴿۲٦وَقِيۡلَ مَنۡ؄ رَاقٍۙ‏ ﴿۲۷وَّظَنَّ اَنَّهُ الۡفِرَاقُۙ‏ ﴿۲۸وَالۡتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ‏ ﴿۲۹اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذٍ الۡمَسَاقُؕ‏ ﴿۳۰فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلّٰىۙ‏ ﴿۳۱وَلٰڪِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىۙ‏ ﴿۳۲ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ يَتَمَطّٰىؕ‏ ﴿۳۳اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىۙ‏ ﴿۳٤ثُمَّ اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىؕ‏ ﴿۳۵اَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَنۡ يُّتۡرَكَ سُدًىؕ‏ ﴿۳٦اَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةً مِّنۡ مَّنِىٍّ يُّمۡنٰىۙ‏ ﴿۳۷ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ‏ ﴿۳۸فَجَعَلَ مِنۡهُ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىؕ‏ ﴿۳۹اَلَيۡسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓى اَنۡ يُّحۡـِىۦَ الۡمَوۡتٰى‏ ﴿٤۰
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment