2:00 PM

سورة المدثر

Posted by Ali

سورة المدثر
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
اے (محمدﷺ) جو کپڑا لپیٹے پڑے ہو ﴿۱اُٹھو اور ہدایت کرو ﴿۲اور اپنے پروردگار کی بڑائی کرو ﴿۳اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھو ﴿٤اور ناپاکی سے دور رہو ﴿۵اور (اس نیت سے) احسان نہ کرو کہ اس سے زیادہ کے طالب ہو ﴿٦اور اپنے پروردگار کے لئے صبر کرو ﴿۷جب صور پھونکا جائے گا ﴿۸وہ دن کا مشکل دن ہوگا ﴿۹(یعنی) کافروں پر آسان نہ ہوگا ﴿۱۰ہمیں اس شخص سے سمجھ لینے دو جس کو ہم نے اکیلا پیدا کیا ﴿۱۱اور مال کثیر دیا ﴿۱۲اور (ہر وقت اس کے پاس) حاضر رہنے والے بیٹے دیئے ﴿۱۳اور ہر طرح کے سامان میں وسعت دی ﴿۱٤ابھی خواہش رکھتا ہے کہ اور زیادہ دیں ﴿۱۵ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ یہ ہماری آیتیں کا دشمن رہا ہے ﴿۱٦ہم اسے صعود پر چڑھائیں گے ﴿۱۷اس نے فکر کیا اور تجویز کی ﴿۱۸یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی ﴿۱۹پھر یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی ﴿۲۰پھر تامل کیا ﴿۲۱پھر تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑ لیا ﴿۲۲پھر پشت پھیر کر چلا اور (قبول حق سے) غرور کیا ﴿۲۳پھر کہنے لگا کہ یہ تو جادو ہے جو (اگلوں سے) منتقل ہوتا آیا ہے ﴿۲٤(پھر بولا) یہ (خدا کا کلام نہیں بلکہ) بشر کا کلام ہے ﴿۲۵ہم عنقریب اس کو سقر میں داخل کریں گے ﴿۲٦اور تم کیا سمجھے کہ سقر کیا ہے؟ ﴿۲۷(وہ آگ ہے کہ) نہ باقی رکھے گی اور نہ چھوڑے گی ﴿۲۸اور بدن جھلس کر سیاہ کردے گی ﴿۲۹اس پر اُنیس داروغہ ہیں ﴿۳۰اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہیں۔ اور ان کا شمار کافروں کی آزمائش کے لئے مقرر کیا ہے (اور) اس لئے کہ اہل کتاب یقین کریں اور مومنوں کا ایمان اور زیادہ ہو اور اہل کتاب اور مومن شک نہ لائیں۔ اور اس لئے کہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے اور (جو) کافر (ہیں) کہیں کہ اس مثال (کے بیان کرنے) سے خدا کا مقصد کیا ہے؟ اسی طرح خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور یہ تو بنی آدم کے لئے نصیحت ہے ﴿۳۱ہاں ہاں (ہمیں) چاند کی قسم ﴿۳۲اور رات کی جب پیٹھ پھیرنے لگے ﴿۳۳اور صبح کی جب روشن ہو ﴿۳٤کہ وہ (آگ) ایک بہت بڑی (آفت) ہے ﴿۳۵(اور) بنی آدم کے لئے مؤجب خوف ﴿۳٦جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہنا چاہے ﴿۳۷ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے گرو ہے ﴿۳۸مگر داہنی طرف والے (نیک لوگ) ﴿۳۹(کہ) وہ باغہائے بہشت میں (ہوں گے اور) پوچھتے ہوں گے ﴿٤۰(یعنی آگ میں جلنے والے) گنہگاروں سے ﴿٤۱کہ تم دوزخ میں کیوں پڑے؟ ﴿٤۲وہ جواب دیں گے کہ ہم نماز نہیں پڑھتے تھے ﴿٤۳اور نہ فقیروں کو کھانا کھلاتے تھے ﴿٤٤اور اہل باطل کے ساتھ مل کر (حق سے) انکار کرتے تھے ﴿٤۵اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے ﴿٤٦یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی ﴿٤۷(تو اس حال میں) سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے حق میں کچھ فائدہ نہ دے گی ﴿٤۸ان کو کیا ہوا ہے کہ نصیحت سے روگرداں ہو رہے ہیں ﴿٤۹گویا گدھے ہیں کہ بدک جاتے ہیں ﴿۵۰(یعنی) شیر سے ڈر کر بھاگ جاتے ہیں ﴿۵۱اصل یہ ہے کہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے پاس کھلی ہوئی کتاب آئے ﴿۵۲ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کو آخرت کا خوف ہی نہیں ﴿۵۳کچھ شک نہیں کہ یہ نصیحت ہے ﴿۵٤تو جو چاہے اسے یاد رکھے ﴿۵۵اور یاد بھی تب ہی رکھیں گے جب خدا چاہے۔ وہی ڈرنے کے لائق اور بخشش کا مالک ہے ﴿۵٦
سورة المدثر
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
يٰۤاَيُّهَا الۡمُدَّثِّرُۙ‏ ﴿۱قُمۡ فَاَنۡذِرۡۙ‏ ﴿۲وَرَبَّكَ فَكَبِّرۡۙ‏ ﴿۳وَثِيَابَكَ فَطَهِّرۡۙ‏ ﴿٤وَالرُّجۡزَ فَاهۡجُرۡۙ‏ ﴿۵وَلَا تَمۡنُنۡ تَسۡتَكۡثِرُۙ‏ ﴿٦وَ لِرَبِّكَ فَاصۡبِرۡؕ‏ ﴿۷فَاِذَا نُقِرَ فِىۡ النَّاقُوۡرِۙ‏ ﴿۸فَذٰلِكَ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّوۡمٌ عَسِيۡرٌۙ‏ ﴿۹عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ غَيۡرُ يَسِيۡرٍ‏ ﴿۱۰ذَرۡنِىۡ وَمَنۡ خَلَقۡتُ وَحِيۡدًاۙ‏ ﴿۱۱وَّجَعَلۡتُ لَهٗ مَالاً مَّمۡدُوۡدًاۙ‏ ﴿۱۲وَّبَنِيۡنَ شُهُوۡدًاۙ‏ ﴿۱۳وَمَهَّدتُّ لَهٗ تَمۡهِيۡدًاۙ‏ ﴿۱٤ثُمَّ يَطۡمَعُ اَنۡ اَزِيۡدَ ۙ‏ ﴿۱۵كَلَّا ؕ اِنَّهٗ كَانَ لِاٰيٰتِنَا عَنِيۡدًاؕ‏ ﴿۱٦سَاُرۡهِقُهٗ صَعُوۡدًاؕ‏ ﴿۱۷اِنَّهٗ فَكَّرَ وَقَدَّرَۙ‏ ﴿۱۸فَقُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَۙ‏ ﴿۱۹ثُمَّ قُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَۙ‏ ﴿۲۰ثُمَّ نَظَرَۙ‏ ﴿۲۱ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَۙ‏ ﴿۲۲ثُمَّ اَدۡبَرَ وَاسۡتَكۡبَرَۙ‏ ﴿۲۳فَقَالَ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ يُّؤۡثَرُۙ‏ ﴿۲٤اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا قَوۡلُ الۡبَشَرِؕ‏ ﴿۲۵سَاُصۡلِيۡهِ سَقَرَ‏ ﴿۲٦وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا سَقَرُؕ‏ ﴿۲۷لَا تُبۡقِىۡ وَ لَا تَذَرُ‌ۚ‏ ﴿۲۸لَـوَّاحَةٌ لِّلۡبَشَرِ‌ۖ‌ۚ‏ ﴿۲۹عَلَيۡهَا تِسۡعَةَ عَشَرَؕ‏ ﴿۳۰وَمَا جَعَلۡنَاۤ اَصۡحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓٮِٕكَةً‌ وَّمَا جَعَلۡنَا عِدَّتَهُمۡ اِلَّا فِتۡنَةً لِّلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡاۙ لِيَسۡتَيۡقِنَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوۡا الۡكِتٰبَ وَيَزۡدَادَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِيۡمَانًا‌ وَّلَا يَرۡتَابَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوۡا الۡكِتٰبَ وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ‌ۙ وَلِيَقُوۡلَ الَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ وَّالۡكٰفِرُوۡنَ مَاذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا ‌ؕ كَذٰلِكَ يُضِلُّ اللّٰهُ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ ‌ؕ وَمَا يَعۡلَمُ جُنُوۡدَ رَبِّكَ اِلَّا هُوَ ‌ؕ وَمَا هِىَ اِلَّا ذِكۡرٰى لِلۡبَشَرِ‏ ﴿۳۱كَلَّا وَالۡقَمَرِۙ‏ ﴿۳۲وَالَّيۡلِ اِذۡ اَدۡبَرَۙ‏ ﴿۳۳وَالصُّبۡحِ اِذَاۤ اَسۡفَرَۙ‏ ﴿۳٤اِنَّهَا لَاِحۡدَى الۡكُبَرِۙ‏ ﴿۳۵نَذِيۡرًا لِّلۡبَشَرِۙ‏ ﴿۳٦لِمَنۡ شَآءَ مِنۡكُمۡ اَنۡ يَّتَقَدَّمَ اَوۡ يَتَاَخَّرَؕ‏ ﴿۳۷كُلُّ نَفۡسٍ ۢ بِمَا كَسَبَتۡ رَهِيۡنَةٌۙ‏ ﴿۳۸اِلَّاۤ اَصۡحٰبَ الۡيَمِيۡنِۛ ؕ‏ ﴿۳۹فِىۡ جَنّٰتٍ ۛؕ يَتَسَآءَلُوۡنَۙ‏ ﴿٤۰عَنِ الۡمُجۡرِمِيۡنَۙ‏ ﴿٤۱مَا سَلَـكَكُمۡ فِىۡ سَقَرَ‏ ﴿٤۲قَالُوۡا لَمۡ نَكُ مِنَ الۡمُصَلِّيۡنَۙ‏ ﴿٤۳وَلَمۡ نَكُ نُطۡعِمُ الۡمِسۡكِيۡنَۙ‏ ﴿٤٤وَكُنَّا نَخُوۡضُ مَعَ الۡخَـآٮِٕضِيۡنَۙ‏ ﴿٤۵وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِۙ‏ ﴿٤٦حَتّٰٓى اَتٰٮنَا الۡيَقِيۡنُؕ‏ ﴿٤۷فَمَا تَنۡفَعُهُمۡ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِيۡنَؕ‏ ﴿٤۸فَمَا لَهُمۡ عَنِ التَّذۡكِرَةِ مُعۡرِضِيۡنَۙ‏ ﴿٤۹كَاَنَّهُمۡ حُمُرٌ مُّسۡتَنۡفِرَةٌ ۙ‏ ﴿۵۰فَرَّتۡ مِنۡ قَسۡوَرَةٍؕ‏ ﴿۵۱بَلۡ يُرِيۡدُ كُلُّ امۡرِىٴٍ مِّنۡهُمۡ اَنۡ يُّؤۡتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةًۙ‏ ﴿۵۲كَلَّا ‌ؕ بَل لَّا يَخَافُوۡنَ الۡاٰخِرَةَؕ‏ ﴿۵۳كَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذۡكِرَةٌ‌ۚ‏ ﴿۵٤فَمَنۡ شَآءَ ذَكَرَهٗؕ‏ ﴿۵۵وَمَا يَذۡكُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ‌ؕ هُوَ اَهۡلُ التَّقۡوٰى وَاَهۡلُ الۡمَغۡفِرَةِ‏ ﴿۵٦
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment