9:43 AM

سورة الواقعة

Posted by Ali

سورة الواقعة
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جب واقع ہونے والی واقع ہوجائے ﴿۱اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں ﴿۲کسی کو پست کرے کسی کو بلند ﴿۳جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے ﴿٤اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوجائیں ﴿۵پھر غبار ہو کر اُڑنے لگیں ﴿٦اور تم لوگ تین قسم ہوجاؤ ﴿۷تو داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین میں) ہیں ﴿۸اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (گرفتار عذاب) ہیں ﴿۹اور جو آگے بڑھنے والے ہیں (ان کا کیا کہنا) وہ آگے ہی بڑھنے والے ہیں ﴿۱۰وہی (خدا کے) مقرب ہیں ﴿۱۱نعمت کے بہشتوں میں ﴿۱۲وہ بہت سے تو اگلے لوگوں میں سے ہوں گے ﴿۱۳اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے ﴿۱٤(لعل و یاقوت وغیرہ سے) جڑے ہوئے تختوں پر ﴿۱۵آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے ﴿۱٦نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ (ایک ہی حالت میں) رہیں گے ان کے آس پاس پھریں گے ﴿۱۷یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے لے کر ﴿۱۸اس سے نہ تو سر میں درد ہوگا اور نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گی ﴿۱۹اور میوے جس طرح کے ان کو پسند ہوں ﴿۲۰اور پرندوں کا گوشت جس قسم کا ان کا جی چاہے ﴿۲۱اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں ﴿۲۲جیسے (حفاظت سے) تہہ کئے ہوئے (آب دار) موتی ﴿۲۳یہ ان اعمال کا بدلہ ہے جو وہ کرتے تھے ﴿۲٤وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے اور نہ گالی گلوچ ﴿۲۵ہاں ان کا کلام سلام سلام (ہوگا) ﴿۲٦اور داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی عیش میں) ہیں ﴿۲۷(یعنی) بےخار کی بیریوں ﴿۲۸اور تہہ بہ تہہ کیلوں ﴿۲۹اور لمبے لمبے سایوں ﴿۳۰اور پانی کے جھرنوں ﴿۳۱اور میوہ ہائے کثیرہ (کے باغوں) میں ﴿۳۲جو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ان سے کوئی روکے ﴿۳۳اور اونچے اونچے فرشوں میں ﴿۳٤ہم نے ان (حوروں) کو پیدا کیا ﴿۳۵تو ان کو کنواریاں بنایا ﴿۳٦(اور شوہروں کی) پیاریاں اور ہم عمر ﴿۳۷یعنی داہنے ہاتھ والوں کے لئے ﴿۳۸(یہ) بہت سے اگلے لوگوں میں سے ہیں ﴿۳۹اور بہت سے پچھلوں میں سے ﴿٤۰اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (ہی عذاب میں) ہیں ﴿٤۱(یعنی دوزخ کی) لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میں ﴿٤۲اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں ﴿٤۳(جو) نہ ٹھنڈا (ہے) نہ خوشنما ﴿٤٤یہ لوگ اس سے پہلے عیشِ نعیم میں پڑے ہوئے تھے ﴿٤۵اور گناہ عظیم پر اڑے ہوئے تھے ﴿٤٦اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں رہ گئے) تو کیا ہمیں پھر اُٹھنا ہوگا؟ ﴿٤۷اور کیا ہمارے باپ دادا کو بھی؟ ﴿٤۸کہہ دو کہ بےشک پہلے اور پچھلے ﴿٤۹(سب) ایک روز مقرر کے وقت پر جمع کئے جائیں گے ﴿۵۰پھر تم اے جھٹلانے والے گمرا ہو! ﴿۵۱تھوہر کے درخت کھاؤ گے ﴿۵۲اور اسی سے پیٹ بھرو گے ﴿۵۳اور اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے ﴿۵٤اور پیو گے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں ﴿۵۵جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگی ﴿۵٦ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا ہے تو تم (دوبارہ اُٹھنے کو) کیوں سچ نہیں سمجھتے؟ ﴿۵۷دیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو ﴿۵۸کیا تم اس (سے انسان) کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں؟ ﴿۵۹ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس (بات) سے عاجز نہیں ﴿٦۰کہ تمہاری طرح کے اور لوگ تمہاری جگہ لے آئیں اور تم کو ایسے جہان میں جس کو تم نہیں جانتے پیدا کر دیں ﴿٦۱اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے۔ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟ ﴿٦۲بھلا دیکھو تو کہ جو کچھ تم بوتے ہو ﴿٦۳تو کیا تم اسے اُگاتے ہو یا ہم اُگاتے ہیں؟ ﴿٦٤اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ ﴿٦۵(کہ ہائے) ہم تو مفت تاوان میں پھنس گئے ﴿٦٦بلکہ ہم ہیں ہی بےنصیب ﴿٦۷بھلا دیکھو تو کہ جو پانی تم پیتے ہو ﴿٦۸کیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا ہے یا ہم نازل کرتے ہیں؟ ﴿٦۹اگر ہم چاہیں تو ہم اسے کھاری کردیں پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟ ﴿۷۰بھلا دیکھو تو جو آگ تم درخت سے نکالتے ہو ﴿۷۱کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرتے ہیں؟ ﴿۷۲ہم نے اسے یاد دلانے اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے ﴿۷۳تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو ﴿۷٤ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم ﴿۷۵اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے ﴿۷٦کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے ﴿۷۷(جو) کتاب محفوظ میں (لکھا ہوا ہے) ﴿۷۸اس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں ﴿۷۹پروردگار عالم کی طرف سے اُتارا گیا ہے ﴿۸۰کیا تم اس کلام سے انکار کرتے ہو؟ ﴿۸۱اور اپنا وظیفہ یہ بناتے ہو کہ (اسے) جھٹلاتے ہو ﴿۸۲بھلا جب روح گلے میں آ پہنچتی ہے ﴿۸۳اور تم اس وقت کی (حالت کو) دیکھا کرتے ہو ﴿۸٤اور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے ﴿۸۵پس اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو ﴿۸٦تو اگر سچے ہو تو روح کو پھیر کیوں نہیں لیتے؟ ﴿۸۷پھر اگر وہ (خدا کے) مقربوں میں سے ہے ﴿۸۸تو (اس کے لئے) آرام اور خوشبودار پھول اور نعمت کے باغ ہیں ﴿۸۹اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے ﴿۹۰تو (کہا جائے گا کہ) تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام ﴿۹۱اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے ﴿۹۲تو (اس کے لئے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے ﴿۹۳اور جہنم میں داخل کیا جانا ﴿۹٤یہ (داخل کیا جانا یقیناً صحیح یعنی) حق الیقین ہے ﴿۹۵تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرتے رہو ﴿۹٦
سورة الواقعة
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اِذَا وَقَعَتِ الۡوَاقِعَةُۙ‏ ﴿۱لَيۡسَ لِـوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ‌ۘ‏ ﴿۲خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ‏ ﴿۳اِذَا رُجَّتِ الۡاَرۡضُ رَجًّاۙ‏ ﴿٤وَّبُسَّتِ الۡجِبَالُ بَسًّاۙ‏ ﴿۵فَكَانَتۡ هَبَآءً مُّنۡۢبَثًّاۙ‏ ﴿٦وَّكُنۡتُمۡ اَزۡوَاجًا ثَلٰثَةًؕ‏ ﴿۷فَاَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِؕ‏ ﴿۸وَاَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِؕ‏ ﴿۹وَالسّٰبِقُوۡنَ السّٰبِقُوۡنَۚ ۙ‏ ﴿۱۰اُولٰٓٮِٕكَ الۡمُقَرَّبُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿۱۱فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ‏ ﴿۱۲ثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏ ﴿۱۳وَقَلِيۡلٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ‏ ﴿۱٤عَلٰى سُرُرٍ مَّوۡضُوۡنَةٍۙ‏ ﴿۱۵مُّتَّكِـِٕـيۡنَ عَلَيۡهَا مُتَقٰبِلِيۡنَ‏ ﴿۱٦يَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَۙ‏ ﴿۱۷بِاَكۡوَابٍ وَّاَبَارِيۡقَ ۙ وَكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۙ‏ ﴿۱۸لَّا يُصَدَّعُوۡنَ عَنۡهَا وَلَا يُنۡزِفُوۡنَۙ‏ ﴿۱۹وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُوۡنَۙ‏ ﴿۲۰وَلَحۡمِ طَيۡرٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ‏ ﴿۲۱وَحُوۡرٌ عِيۡنٌۙ‏ ﴿۲۲كَاَمۡثَالِ اللُّـؤۡلُـوٴِالۡمَكۡنُوۡنِ‌ۚ‏ ﴿۲۳جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿۲٤لَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَغۡوًا وَّلَا تَاۡثِيۡمًاۙ‏ ﴿۲۵اِلَّا قِيۡلاً سَلٰمًا سَلٰمًا‏ ﴿۲٦وَاَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِؕ‏ ﴿۲۷فِىۡ سِدۡرٍ مَّخۡضُوۡدٍۙ‏ ﴿۲۸وَّطَلۡحٍ مَّنۡضُوۡدٍۙ‏ ﴿۲۹وَظِلٍّ مَّمۡدُوۡدٍۙ‏ ﴿۳۰وَّ مَآءٍ مَّسۡكُوۡبٍۙ‏ ﴿۳۱وَّفَاكِهَةٍ كَثِيۡرَةٍۙ‏ ﴿۳۲لَّا مَقۡطُوۡعَةٍ وَّلَا مَمۡنُوۡعَةٍۙ‏ ﴿۳۳وَّ فُرُشٍ مَّرۡفُوۡعَةٍؕ‏ ﴿۳٤اِنَّاۤ اَنۡشَاۡنٰهُنَّ اِنۡشَآءًۙ‏ ﴿۳۵فَجَعَلۡنٰهُنَّ اَبۡكَارًاۙ‏ ﴿۳٦عُرُبًا اَتۡرَابًاۙ‏ ﴿۳۷لِّاَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ‏ ﴿۳۸ثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏ ﴿۳۹وَثُلَّةٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ‏ ﴿٤۰وَاَصۡحٰبُ الشِّمَالِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الشِّمَالِؕ‏ ﴿٤۱فِىۡ سَمُوۡمٍ وَّحَمِيۡمٍۙ‏ ﴿٤۲وَّظِلٍّ مِّنۡ يَّحۡمُوۡمٍۙ‏ ﴿٤۳لَّا بَارِدٍ وَّلَا كَرِيۡمٍ‏ ﴿٤٤اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَبۡلَ ذٰلِكَ مُتۡرَفِيۡنَۚ ۖ‏ ﴿٤۵وَكَانُوۡا يُصِرُّوۡنَ عَلَى الۡحِنۡثِ الۡعَظِيۡمِ‌ۚ‏ ﴿٤٦وَكَانُوۡا يَقُوۡلُوۡنَ ۙ اَٮِٕذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ‏ ﴿٤۷اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَ‏ ﴿٤۸قُلۡ اِنَّ الۡاَوَّلِيۡنَ وَالۡاٰخِرِيۡنَۙ‏ ﴿٤۹لَمَجۡمُوۡعُوۡنَ ۙ اِلٰى مِيۡقَاتِ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍ‏ ﴿۵۰ثُمَّ اِنَّكُمۡ اَيُّهَا الضَّآلُّوۡنَ الۡمُكَذِّبُوۡنَۙ‏ ﴿۵۱لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡ شَجَرٍ مِّنۡ زَقُّوۡمٍۙ‏ ﴿۵۲فَمٰلِــُٔوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿۵۳فَشٰرِبُوۡنَ عَلَيۡهِ مِنَ الۡحَمِيۡمِ‌ۚ‏ ﴿۵٤فَشٰرِبُوۡنَ شُرۡبَ الۡهِيۡمِؕ‏ ﴿۵۵هٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ الدِّيۡنِؕ‏ ﴿۵٦نَحۡنُ خَلَقۡنٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُوۡنَ‏ ﴿۵۷اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تُمۡنُوۡنَؕ‏ ﴿۵۸ءَاَنۡتُمۡ تَخۡلُقُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡخَـالِقُوۡنَ‏ ﴿۵۹نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ الۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَۙ‏ ﴿٦۰عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ اَمۡثَالَكُمۡ وَنُـنۡشِئَكُمۡ فِىۡ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿٦۱وَلَـقَدۡ عَلِمۡتُمُ النَّشۡاَةَ الۡاُوۡلٰى فَلَوۡلَا تَذَكَّرُوۡنَ‏ ﴿٦۲اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تَحۡرُثُوۡنَؕ‏ ﴿٦۳ءَاَنۡتُمۡ تَزۡرَعُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الزَّارِعُوۡنَ‏ ﴿٦٤لَوۡ نَشَآءُ لَجَـعَلۡنٰهُ حُطَامًا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُوۡنَ‏ ﴿٦۵اِنَّا لَمُغۡرَمُوۡنَۙ‏ ﴿٦٦بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ‏ ﴿٦۷اَفَرَءَيۡتُمُ الۡمَآءَ الَّذِىۡ تَشۡرَبُوۡنَؕ‏ ﴿٦۸ءَاَنۡتُمۡ اَنۡزَلۡتُمُوۡهُ مِنَ الۡمُزۡنِ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡزِلُوۡنَ‏ ﴿٦۹لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنٰهُ اُجَاجًا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُوۡنَ‏ ﴿۷۰اَفَرَءَيۡتُمُ النَّارَ الَّتِىۡ تُوۡرُوۡنَؕ‏ ﴿۷۱ءَاَنۡتُمۡ اَنۡشَاۡتُمۡ شَجَرَتَهَاۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡشِـُٔـوۡنَ‏ ﴿۷۲نَحۡنُ جَعَلۡنٰهَا تَذۡكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلۡمُقۡوِيۡنَ‌ۚ‏ ﴿۷۳فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ‏ ﴿۷٤فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوۡمِۙ‏‏ ﴿۷۵وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عَظِيۡمٌۙ‏ ﴿۷٦اِنَّهٗ لَـقُرۡاٰنٌ كَرِيۡمٌۙ‏ ﴿۷۷فِىۡ كِتٰبٍ مَّكۡنُوۡنٍۙ‏ ﴿۷۸لَّا يَمَسُّهٗۤ اِلَّا الۡمُطَهَّرُوۡنَؕ‏ ﴿۷۹تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿۸۰اَفَبِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ اَنۡتُمۡ مُّدۡهِنُوۡنَۙ‏ ﴿۸۱وَتَجۡعَلُوۡنَ رِزۡقَكُمۡ اَنَّكُمۡ تُكَذِّبُوۡنَ‏ ﴿۸۲فَلَوۡلَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الۡحُـلۡقُوۡمَۙ‏ ﴿۸۳وَاَنۡتُمۡ حِيۡنَٮِٕذٍ تَـنۡظُرُوۡنَۙ‏ ﴿۸٤وَنَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَيۡهِ مِنۡكُمۡ وَلٰـكِنۡ لَّا تُبۡصِرُوۡنَ‏ ﴿۸۵فَلَوۡلَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ غَيۡرَ مَدِيۡنِيۡنَۙ‏ ﴿۸٦تَرۡجِعُوۡنَهَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏ ﴿۸۷فَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُقَرَّبِيۡنَۙ‏ ﴿۸۸فَرَوۡحٌ وَّ رَيۡحَانٌ ۙ وَّجَنَّتُ نَعِيۡمٍ‏ ﴿۸۹وَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِۙ‏ ﴿۹۰فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ‏ ﴿۹۱وَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُكَذِّبِيۡنَ الضَّآلِّيۡنَۙ‏ ﴿۹۲فَنُزُلٌ مِّنۡ حَمِيۡمٍۙ‏ ﴿۹۳وَّتَصۡلِيَةُ جَحِيۡمٍ‏ ﴿۹٤اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الۡيَـقِيۡنِۚ‏ ﴿۹۵فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ‏ ﴿۹٦
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment