9:45 AM

سورة الرحمن

Posted by Ali

سورة الرحمن
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(خدا جو) نہایت مہربان ﴿۱اسی نے قرآن کی تعلیم فرمائی ﴿۲اسی نے انسان کو پیدا کیا ﴿۳اسی نے اس کو بولنا سکھایا ﴿٤سورج اور چاند ایک حساب مقرر سے چل رہے ہیں ﴿۵اور بوٹیاں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں ﴿٦اور اسی نے آسمان کو بلند کیا اور ترازو قائم کی ﴿۷کہ ترازو (سے تولنے) میں حد سے تجاوز نہ کرو ﴿۸اور انصاف کے ساتھ ٹھیک تولو۔ اور تول کم مت کرو ﴿۹اور اسی نے خلقت کے لئے زمین بچھائی ﴿۱۰اس میں میوے اور کھجور کے درخت ہیں جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہیں ﴿۱۱اور اناج جس کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول ﴿۱۲تو (اے گروہ جن وانس) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۱۳اسی نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی مٹی سے بنایا ﴿۱٤اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا ﴿۱۵تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۱٦وہی دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا مالک (ہے) ﴿۱۷تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۱۸اسی نے دو دریا رواں کئے جو آپس میں ملتے ہیں ﴿۱۹دونوں میں ایک آڑ ہے کہ (اس سے) تجاوز نہیں کرسکتے ﴿۲۰تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۲۱دونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں ﴿۲۲تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۲۳اور جہاز بھی اسی کے ہیں جو دریا میں پہاڑوں کی طرح اونچے کھڑے ہوتے ہیں ﴿۲٤تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۲۵جو (مخلوق) زمین پر ہے سب کو فنا ہونا ہے ﴿۲٦اور تمہارے پروردگار ہی کی ذات (بابرکات) جو صاحب جلال وعظمت ہے باقی رہے گی ﴿۲۷تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۲۸آسمان اور زمین میں جتنے لوگ ہیں سب اسی سے مانگتے ہیں۔ وہ ہر روز کام میں مصروف رہتا ہے ﴿۲۹تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۳۰اے دونوں جماعتو! ہم عنقریب تمہاری طرف متوجہ ہوتے ہیں ﴿۳۱تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۳۲اے گروہِ جن وانس اگر تمہیں قدرت ہو کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ۔ اور زور کے سوا تم نکل سکنے ہی کے نہیں ﴿۳۳تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۳٤تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا تو پھر تم مقابلہ نہ کرسکو گے ﴿۳۵تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۳٦پھر جب آسمان پھٹ کر تیل کی تلچھٹ کی طرح گلابی ہوجائے گا (تو) وہ کیسا ہولناک دن ہوگا ﴿۳۷تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۳۸اس روز نہ تو کسی انسان سے اس کے گناہوں کے بارے میں پرسش کی جائے گی اور نہ کسی جن سے ﴿۳۹تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿٤۰گنہگار اپنے چہرے ہی سے پہچان لئے جائیں گے تو پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لئے جائیں گے ﴿٤۱تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿٤۲یہی وہ جہنم ہے جسے گنہگار لوگ جھٹلاتے تھے ﴿٤۳وہ دوزخ اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان گھومتے پھریں گے ﴿٤٤تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿٤۵اور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اس کے لئے دو باغ ہیں ﴿٤٦تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿٤۷ان دونوں میں بہت سی شاخیں (یعنی قسم قسم کے میووں کے درخت ہیں) ﴿٤۸تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿٤۹ان میں دو چشمے بہہ رہے ہیں ﴿۵۰تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۵۱ان میں سب میوے دو دو قسم کے ہیں ﴿۵۲تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۵۳(اہل جنت) ایسے بچھونوں پر جن کے استرا طلس کے ہیں تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔ اور دونوں باغوں کے میوے قریب (جھک رہے) ہیں ﴿۵٤تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۵۵ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں جن کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے ﴿۵٦تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۵۷گویا وہ یاقوت اور مرجان ہیں ﴿۵۸تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۵۹نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں ہے ﴿٦۰تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿٦۱اور ان باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہیں ﴿٦۲تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿٦۳دونوں خوب گہرے سبز ﴿٦٤تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿٦۵ان میں دو چشمے ابل رہے ہیں ﴿٦٦تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿٦۷ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں ﴿٦۸تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿٦۹ان میں نیک سیرت (اور) خوبصورت عورتیں ہیں ﴿۷۰تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۷۱(وہ) حوریں (ہیں جو) خیموں میں مستور (ہیں) ﴿۷۲تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۷۳ان کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے ﴿۷٤تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۷۵سبز قالینوں اور نفیس مسندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے ﴿۷٦تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۷۷(اے محمدﷺ) تمہارا پروردگار جو صاحب جلال وعظمت ہے اس کا نام بڑا بابرکت ہے ﴿۷۸
سورة الرحمن
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
الرَّحۡمٰنُۙ‏ ﴿۱عَلَّمَ الۡقُرۡاٰنَؕ‏ ﴿۲خَلَقَ الۡاِنۡسَانَۙ‏ ﴿۳عَلَّمَهُ الۡبَيَانَ‏ ﴿٤اَلشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٍۙ‏ ﴿۵وَّالنَّجۡمُ وَالشَّجَرُ يَسۡجُدٰنِ‏ ﴿٦وَالسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الۡمِيۡزَانَۙ‏ ﴿۷اَلَّا تَطۡغَوۡا فِىۡ الۡمِيۡزَانِ‏ ﴿۸وَاَقِيۡمُوۡا الۡوَزۡنَ بِالۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُوۡا الۡمِيۡزَانَ‏ ﴿۹وَالۡاَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡاَنَامِۙ‏ ﴿۱۰فِيۡهَا فَاكِهَةٌ وَّالنَّخۡلُ ذَاتُ الۡاَكۡمَامِ‌ ۖ‏ ﴿۱۱وَالۡحَبُّ ذُوۡ الۡعَصۡفِ وَالرَّيۡحَانُ‌ۚ‏ ﴿۱۲فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿۱۳خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ صَلۡصَالٍ كَالۡفَخَّارِۙ‏ ﴿۱٤وَخَلَقَ الۡجَآنَّ مِنۡ مَّارِجٍ مِّنۡ نَّارٍ‌ۚ‏ ﴿۱۵فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿۱٦رَبُّ الۡمَشۡرِقَيۡنِ وَ رَبُّ الۡمَغۡرِبَيۡنِ‌ۚ‏ ﴿۱۷فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿۱۸مَرَجَ الۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيٰنِۙ‏ ﴿۱۹بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٌ لَّا يَبۡغِيٰنِ‌ۚ‏ ﴿۲۰فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿۲۱يَخۡرُجُ مِنۡهُمَا اللُّـؤۡلُـؤُ وَالۡمَرۡجَانُ‌ۚ‏ ﴿۲۲فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿۲۳وَلَهُ الۡجَوَارِ الۡمُنۡشَئٰتُ فِىۡ الۡبَحۡرِ كَالۡاَعۡلَامِ‌ۚ‏ ﴿۲٤فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿۲۵كُلُّ مَنۡ عَلَيۡهَا فَانٍ‌ ۚ‌ۖ‏ ﴿۲٦وَّيَبۡقٰى وَجۡهُ رَبِّكَ ذُوۡ الۡجَلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِ‌ۚ‏ ﴿۲۷فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿۲۸يَسۡـَٔـلُهٗ مَنۡ فِىۡ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِىۡ شَاۡنٍ‌ۚ‏ ﴿۲۹فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿۳۰سَنَفۡرُغُ لَكُمۡ اَيُّهَ الثَّقَلٰنِ‌ۚ‏ ﴿۳۱فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿۳۲يٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ اِنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ اَنۡ تَنۡفُذُوۡا مِنۡ اَقۡطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ فَانفُذُوۡا‌ؕ لَا تَنۡفُذُوۡنَ اِلَّا بِسُلۡطٰنٍ‌ۚ‏ ﴿۳۳فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿۳٤يُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٌ مِّنۡ نَّارٍ ۙ وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنۡتَصِرٰنِ‌ۚ‏ ﴿۳۵فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿۳٦فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ وَرۡدَةً كَالدِّهَانِ‌ۚ‏ ﴿۳۷فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿۳۸فَيَوۡمَٮِٕذٍ لَّا يُسۡـَٔـلُ عَنۡ ذَنۡۢبِهٖۤ اِنۡسٌ وَّلَا جَآنٌّ‌ۚ‏ ﴿۳۹فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿٤۰يُعۡرَفُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ بِسِيۡمٰهُمۡ فَيُؤۡخَذُ بِالنَّوَاصِىۡ وَ الۡاَقۡدَامِ‌ۚ‏ ﴿٤۱فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿٤۲هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِىۡ يُكَذِّبُ بِهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ‌ۘ‏ ﴿٤۳يَطُوۡفُوۡنَ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَ حَمِيۡمٍ اٰنٍ‌ۚ‏ ﴿٤٤فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿٤۵وَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِ‌ۚ‏ ﴿٤٦فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ‏ ﴿٤۷ذَوَاتَاۤ اَفۡنَانٍ‌ۚ‏ ﴿٤۸فَبِاَىِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿٤۹فِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ تَجۡرِيٰنِ‌ۚ‏ ﴿۵۰فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿۵۱فِيۡهِمَا مِنۡ كُلِّ فٰكِهَةٍ زَوۡجٰنِ‌ۚ‏ ﴿۵۲فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿۵۳مُتَّكِــِٕيۡنَ عَلٰى فُرُشٍۢ بَطَآٮِٕنُهَا مِنۡ اِسۡتَبۡرَقٍ‌ؕ وَجَنَا الۡجَـنَّتَيۡنِ دَانٍ‌ۚ‏ ﴿۵٤فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿۵۵فِيۡهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِۙ لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ اِنۡسٌ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنٌّ‌ۚ‏ ﴿۵٦فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۚ‏ ﴿۵۷كَاَنَّهُنَّ الۡيَاقُوۡتُ وَالۡمَرۡجَانُ‌ۚ‏ ﴿۵۸فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿۵۹هَلۡ جَزَآءُ الْاِحۡسَانِ اِلَّا الۡاِحۡسَانُ‌ۚ‏ ﴿٦۰فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿٦۱وَمِنۡ دُوۡنِهِمَا جَنَّتٰنِ‌ۚ‏ ﴿٦۲فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ‏ ﴿٦۳مُدۡهَآمَّتٰنِ‌ۚ‏ ﴿٦٤فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‌ۚ‏ ﴿٦۵فِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ‌ۚ‏ ﴿٦٦فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿٦۷فِيۡهِمَا فَاكِهَةٌ وَّنَخۡلٌ وَّرُمَّانٌ‌ۚ‏ ﴿٦۸فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‌ۚ‏ ﴿٦۹فِيۡهِنَّ خَيۡرٰتٌ حِسَانٌ‌ۚ‏ ﴿۷۰فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‌ۚ‏ ﴿۷۱حُوۡرٌ مَّقۡصُوۡرٰتٌ فِىۡ الۡخِيَامِ‌ۚ‏ ﴿۷۲‌فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‌ۚ‏ ﴿۷۳لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ اِنۡسٌ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنٌّ‌ۚ‏ ﴿۷٤فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‌ۚ‏ ﴿۷۵مُتَّكِــِٕيۡنَ عَلٰى رَفۡرَفٍ خُضۡرٍ وَّعَبۡقَرِىٍّ حِسَانٍ‌ۚ‏ ﴿۷٦فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿۷۷تَبٰرَكَ اسۡمُ رَبِّكَ ذِىۡ الۡجَـلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِ‏ ﴿۷۸
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment