2:04 PM

سورة القلم

Posted by Ali

سورة القلم
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
نٓ۔ قلم کی اور جو (اہل قلم) لکھتے ہیں اس کی قسم ﴿۱کہ (اے محمدﷺ) تم اپنے پروردگار کے فضل سے دیوانے نہیں ہو ﴿۲اور تمہارے لئے بے انتہا اجر ہے ﴿۳اور اخلاق تمہارے بہت (عالی) ہیں ﴿٤سو عنقریب تم بھی دیکھ لو گے اور یہ (کافر) بھی دیکھ لیں گے ﴿۵کہ تم میں سے کون دیوانہ ہے ﴿٦تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور ان کو بھی خوب جانتا ہے جو سیدھے راستے پر چل رہے ہیں ﴿۷تو تم جھٹلانے والوں کا کہا نہ ماننا ﴿۸یہ لوگ چاہتے ہیں کہ تم نرمی اختیار کرو تو یہ بھی نرم ہوجائیں ﴿۹اور کسی ایسے شخص کے کہے میں نہ آجانا جو بہت قسمیں کھانے والا ذلیل اوقات ہے ﴿۱۰طعن آمیز اشارتیں کرنے والا چغلیاں لئے پھرنے والا ﴿۱۱مال میں بخل کرنے والا حد سے بڑھا ہوا بدکار ﴿۱۲سخت خو اور اس کے علاوہ بدذات ہے ﴿۱۳اس سبب سے کہ مال اور بیٹے رکھتا ہے ﴿۱٤جب اس کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ اگلے لوگوں کے افسانے ہیں ﴿۱۵ہم عنقریب اس کی ناک پر داغ لگائیں گے ﴿۱٦ہم نے ان لوگوں کی اسی طرح آزمائش کی ہے جس طرح باغ والوں کی آزمائش کی تھی۔ جب انہوں نے قسمیں کھا کھا کر کہا کہ صبح ہوتے ہوتے ہم اس کا میوہ توڑ لیں گے ﴿۱۷اور انشاء الله نہ کہا ﴿۱۸سو وہ ابھی سو ہی رہے تھے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے (راتوں رات) اس پر ایک آفت پھر گئی ﴿۱۹تو وہ ایسا ہوگیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی ﴿۲۰جب صبح ہوئی تو وہ لوگ ایک دوسرے کو پکارنے لگے ﴿۲۱اگر تم کو کاٹنا ہے تو اپنی کھیتی پر سویرے ہی جا پہنچو ﴿۲۲تو وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے ﴿۲۳آج یہاں تمہارے پاس کوئی فقیر نہ آنے پائے ﴿۲٤اور کوشش کے ساتھ سویرے ہی جا پہنچے (گویا کھیتی پر) قادر ہیں ﴿۲۵جب باغ کو دیکھا تو (ویران) کہنے لگے کہ ہم رستہ بھول گئے ہیں ﴿۲٦نہیں بلکہ ہم (برگشتہ نصیب) بےنصیب ہیں ﴿۲۷ایک جو اُن میں فرزانہ تھا بولا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟ ﴿۲۸(تب) وہ کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بےشک ہم ہی قصوروار تھے ﴿۲۹پھر لگے ایک دوسرے کو رو در رو ملامت کرنے ﴿۳۰کہنے لگے ہائے شامت ہم ہی حد سے بڑھ گئے تھے ﴿۳۱امید ہے کہ ہمارا پروردگار اس کے بدلے میں ہمیں اس سے بہتر باغ عنایت کرے ہم اپنے پروردگار کی طرف سے رجوع لاتے ہیں ﴿۳۲(دیکھو) عذاب یوں ہوتا ہے۔ اور آخرت کا عذاب اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ کاش! یہ لوگ جانتے ہوتے ﴿۳۳پرہیزگاروں کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں نعمت کے باغ ہیں ﴿۳٤کیا ہم فرمانبرداروں کو نافرمانوں کی طرف (نعمتوں سے) محروم کردیں گے؟ ﴿۳۵تمہیں کیا ہوگیا ہے کیسی تجویزیں کرتے ہو؟ ﴿۳٦کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں (یہ) پڑھتے ہو ﴿۳۷کہ جو چیز تم پسند کرو گے وہ تم کو ضرور ملے گی ﴿۳۸یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت کے دن تک چلی جائیں گی کہ جس شے کا تم حکم کرو گے وہ تمہارے لئے حاضر ہوگی ﴿۳۹ان سے پوچھو کہ ان میں سے اس کا کون ذمہ لیتا ہے؟ ﴿٤۰کیا (اس قول میں) ان کے اور بھی شریک ہیں؟ اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شریکوں کو لا سامنے کریں ﴿٤۱جس دن پنڈلی سے کپڑا اٹھا دیا جائے گا اور کفار سجدے کے لئے بلائے جائیں گے تو سجدہ نہ کرسکیں گے ﴿٤۲ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی اور ان پر ذلت چھا رہی ہوگی حالانکہ پہلے (اُس وقت) سجدے کے لئے بلاتے جاتے تھے جب کہ صحیح وسالم تھے ﴿٤۳تو مجھ کو اس کلام کے جھٹلانے والوں سے سمجھ لینے دو۔ ہم ان کو آہستہ آہستہ ایسے طریق سے پکڑیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی ﴿٤٤اور میں ان کو مہلت دیئے جاتا ہوں میری تدبیر قوی ہے ﴿٤۵کیا تم ان سے کچھ اجر مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے ﴿٤٦یا ان کے پاس غیب کی خبر ہے کہ (اسے) لکھتے جاتے ہیں ﴿٤۷تو اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو اور مچھلی (کا لقمہ ہونے) والے یونس کی طرح رہو نا کہ انہوں نے (خدا) کو پکارا اور وہ (غم و) غصے میں بھرے ہوئے تھے ﴿٤۸اگر تمہارے پروردگار کی مہربانی ان کی یاوری نہ کرتی تو وہ چٹیل میدان میں ڈال دیئے جاتے اور ان کا حال ابتر ہوجاتا ﴿٤۹پھر پروردگار نے ان کو برگزیدہ کرکے نیکوکاروں میں کرلیا ﴿۵۰اور کافر جب (یہ) نصیحت (کی کتاب) سنتے ہیں تو یوں لگتے ہیں کہ تم کو اپنی نگاہوں سے پھسلا دیں گے اور کہتے یہ تو دیوانہ ہے ﴿۵۱اور (لوگو) یہ (قرآن) اہل عالم کے لئے نصیحت ہے ﴿۵۲
سورة القلم
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
نٓ‌ وَالۡقَلَمِ وَمَا يَسۡطُرُوۡنَۙ‏ ﴿۱مَاۤ اَنۡتَ بِـنِعۡمَةِ رَبِّكَ بِمَجۡنُوۡنٍ‌ۚ‏ ﴿۲وَاِنَّ لَڪَ لَاَجۡرًا غَيۡرَ مَمۡنُوۡنٍ‌ۚ‏ ﴿۳وَاِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِيۡمٍ‏ ﴿٤فَسَتُبۡصِرُ وَيُبۡصِرُوۡنَۙ‏ ﴿۵بِاَيِّٮكُمُ الۡمَفۡتُوۡنُ‏ ﴿٦اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ‏ ﴿۷فَلَا تُطِعِ الۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿۸وَدُّوۡا لَوۡ تُدۡهِنُ فَيُدۡهِنُوۡنَ‏ ﴿۹وَلَا تُطِعۡ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِيۡنٍۙ‏ ﴿۱۰هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۢ بِنَمِيۡمٍۙ‏ ﴿۱۱مَّنَّاعٍ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ‏ ﴿۱۲عُتُلٍّ ۢ بَعۡدَ ذٰلِكَ زَنِيۡمٍۙ‏ ﴿۱۳اَنۡ كَانَ ذَا مَالٍ وَّبَنِيۡنَؕ‏ ﴿۱٤اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏ ﴿۱۵سَنَسِمُهٗ عَلَى الۡخُـرۡطُوۡمِ‏ ﴿۱٦اِنَّا بَلَوۡنٰهُمۡ كَمَا بَلَوۡنَاۤ اَصۡحٰبَ الۡجَـنَّةِ‌ۚ اِذۡ اَقۡسَمُوۡا لَيَصۡرِمُنَّهَا مُصۡبِحِيۡنَۙ‏ ﴿۱۷وَلَا يَسۡتَثۡنُوۡنَ‏ ﴿۱۸فَطَافَ عَلَيۡهَا طَآٮِٕفٌ مِّنۡ رَّبِّكَ وَهُمۡ نَآٮِٕمُوۡنَ‏ ﴿۱۹فَاَصۡبَحَتۡ كَالصَّرِيۡمِۙ‏ ﴿۲۰فَتَنَادَوۡا مُصۡبِحِيۡنَۙ‏ ﴿۲۱اَنِ اغۡدُوۡا عَلٰى حَرۡثِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰرِمِيۡنَ‏ ﴿۲۲فَانطَلَقُوۡا وَهُمۡ يَتَخَافَتُوۡنَۙ‏ ﴿۲۳اَنۡ لَّا يَدۡخُلَنَّهَا الۡيَوۡمَ عَلَيۡكُمۡ مِّسۡكِيۡنٌۙ‏ ﴿۲٤وَغَدَوۡا عَلٰى حَرۡدٍ قٰدِرِيۡنَ‏ ﴿۲۵فَلَمَّا رَاَوۡهَا قَالُوۡۤا اِنَّا لَـضَآلُّوۡنَۙ‏ ﴿۲٦بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ‏ ﴿۲۷قَالَ اَوۡسَطُهُمۡ اَلَمۡ اَقُل لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُوۡنَ‏ ﴿۲۸قَالُوۡا سُبۡحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ‏ ﴿۲۹فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَلَاوَمُوۡنَ‏ ﴿۳۰قَالُوۡا يٰوَيۡلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِيۡنَ‏ ﴿۳۱عَسٰى رَبُّنَاۤ اَنۡ يُّبۡدِلَـنَا خَيۡرًا مِّنۡهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوۡنَ‏ ﴿۳۲كَذٰلِكَ الۡعَذَابُ‌ؕ وَلَعَذَابُ الۡاٰخِرَةِ اَكۡبَرُ‌ۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿۳۳اِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ‏ ﴿۳٤اَفَنَجۡعَلُ الۡمُسۡلِمِيۡنَ كَالۡمُجۡرِمِيۡنَؕ‏ ﴿۳۵مَا لَـكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿۳٦اَمۡ لَـكُمۡ كِتٰبٌ فِيۡهِ تَدۡرُسُوۡنَۙ‏ ﴿۳۷اِنَّ لَـكُمۡ فِيۡهِ لَمَا تَخَيَّرُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿۳۸اَمۡ لَـكُمۡ اَيۡمَانٌ عَلَيۡنَا بَالِغَةٌ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ‌ۙ اِنَّ لَـكُمۡ لَمَا تَحۡكُمُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿۳۹سَلۡهُمۡ اَيُّهُمۡ بِذٰلِكَ زَعِيۡمٌۚ ۛ‏ ﴿٤۰اَمۡ لَهُمۡ شُرَكَآءُ ۛۚ فَلۡيَاۡتُوۡا بِشُرَكَآٮِٕهِمۡ اِنۡ كَانُوۡا صٰدِقِيۡنَ‏ ﴿٤۱يَوۡمَ يُكۡشَفُ عَنۡ سَاقٍ وَّيُدۡعَوۡنَ اِلَى السُّجُوۡدِ فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَۙ‏ ﴿٤۲خَاشِعَةً اَبۡصَارُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ ؕ وَّقَدۡ كَانُوۡا يُدۡعَوۡنَ اِلَى السُّجُوۡدِ وَهُمۡ سَالِمُوۡنَ‏ ﴿٤۳فَذَرۡنِىۡ وَمَنۡ يُّكَذِّبُ بِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ‌ؕ سَنَسۡتَدۡرِجُهُمۡ مِّنۡ حَيۡثُ لَا يَعۡلَمُوۡنَۙ‏ ﴿٤٤وَاُمۡلِىۡ لَهُمۡ‌ؕ اِنَّ كَيۡدِىۡ مَتِيۡنٌ‏ ﴿٤۵اَمۡ تَسۡـَٔـلُهُمۡ اَجۡرًا فَهُمۡ مِّنۡ مَّغۡرَمٍ مُّثۡقَلُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿٤٦اَمۡ عِنۡدَهُمُ الۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُوۡنَ‏ ﴿٤۷فَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنۡ كَصَاحِبِ الۡحُوۡتِ‌ۘ اِذۡ نَادٰى وَهُوَ مَكۡظُوۡمٌؕ‏ ﴿٤۸لَوۡلَاۤ اَنۡ تَدٰرَكَهٗ نِعۡمَةٌ مِّنۡ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالۡعَرَآءِ وَهُوَ مَذۡمُوۡمٌ‏ ﴿٤۹فَاجۡتَبٰهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏ ﴿۵۰وَاِنۡ يَّكَادُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَيُزۡلِقُوۡنَكَ بِاَبۡصَارِهِمۡ لَمَّا سَمِعُوۡا الذِّكۡرَ وَيَقُوۡلُوۡنَ اِنَّهٗ لَمَجۡنُوۡنٌ‌ۘ‏ ﴿۵۱وَمَا هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّلۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿۵۲
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment