2:02 PM

سورة المعارج

Posted by Ali


سورة المعارج
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ایک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا ﴿۱(یعنی) کافروں پر (اور) کوئی اس کو ٹال نہ سکے گا ﴿۲(اور وہ) خدائے صاحب درجات کی طرف سے (نازل ہوگا) ﴿۳جس کی طرف روح (الامین) اور فرشتے پڑھتے ہیں (اور) اس روز (نازل ہوگا) جس کا اندازہ پچاس ہزار برس کا ہوگا ﴿٤(تو تم کافروں کی باتوں کو) قوت کے ساتھ برداشت کرتے رہو ﴿۵وہ ان لوگوں کی نگاہ میں دور ہے ﴿٦اور ہماری نظر میں نزدیک ﴿۷جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسے پگھلا ہوا تانبا ﴿۸اور پہاڑ (ایسے) جیسے (دھنکی ہوئی) رنگین اون ﴿۹اور کوئی دوست کسی دوست کا پرسان نہ ہوگا ﴿۱۰ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے (اس روز) گنہگار خواہش کرے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں (سب کچھ) دے دے یعنی اپنے بیٹے ﴿۱۱اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی ﴿۱۲اور اپنا خاندان جس میں وہ رہتا تھا ﴿۱۳اور جتنے آدمی زمین میں ہیں (غرض) سب (کچھ دے دے) اور اپنے تئیں عذاب سے چھڑا لے ﴿۱٤(لیکن) ایسا ہرگز نہیں ہوگا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے ﴿۱۵کھال ادھیڑ ڈالنے والی ﴿۱٦ان لوگوں کو اپنی طرف بلائے گی جنہوں نے (دین حق سے) اعراض کیا ﴿۱۷اور (مال )جمع کیا اور بند کر رکھا ﴿۱۸کچھ شک نہیں کہ انسان کم حوصلہ پیدا ہوا ہے ﴿۱۹جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے ﴿۲۰اور جب آسائش حاصل ہوتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے ﴿۲۱مگر نماز گزار ﴿۲۲جو نماز کا التزام رکھتے (اور بلاناغہ پڑھتے) ہیں ﴿۲۳اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے ﴿۲٤(یعنی) مانگنے والے کا۔ اور نہ مانگے والے والا کا ﴿۲۵اور جو روز جزا کو سچ سمجھتے ہیں ﴿۲٦اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں ﴿۲۷بےشک ان کے پروردگار کا عذاب ہے ہی ایسا کہ اس سے بےخوف نہ ہوا جائے ﴿۲۸اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ﴿۲۹مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت نہیں ﴿۳۰اور جو لوگ ان کے سوا اور کے خواستگار ہوں وہ حد سے نکل جانے والے ہیں ﴿۳۱اور جو اپنی امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہیں ﴿۳۲اور جو اپنی شہادتوں پر قائم رہتے ہیں ﴿۳۳اور جو اپنی نماز کی خبر رکھتے ہیں ﴿۳٤یہی لوگ باغہائے بہشت میں عزت واکرام سے ہوں گے ﴿۳۵تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں ﴿۳٦اور) دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر (جمع ہوتے جاتے ہیں) ﴿۳۷کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جائے گا ﴿۳۸ہرگز نہیں۔ ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں ﴿۳۹ہمیں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں ﴿٤۰(یعنی) اس بات پر (قادر ہیں) کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں اور ہم عاجز نہیں ہیں ﴿٤۱تو (اے پیغمبر) ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ان کے سامنے آ موجود ہو ﴿٤۲اس دن یہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے جیسے (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں ﴿٤۳ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھا رہی ہوگی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا ﴿٤٤
سورة المعارج
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
سَاَلَ سَآٮِٕلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ‏ ﴿۱لِّلۡكٰفِرِيۡنَ لَيۡسَ لَهٗ دَافِعٌۙ‏ ﴿۲مِّنَ اللّٰهِ ذِىۡ الۡمَعَارِجِؕ‏ ﴿۳تَعۡرُجُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ وَ الرُّوۡحُ اِلَيۡهِ فِىۡ يَوۡمٍ كَانَ مِقۡدَارُهٗ خَمۡسِيۡنَ اَلۡفَ سَنَةٍ‌ۚ‏ ﴿٤فَاصۡبِرۡ صَبۡرًا جَمِيۡلاً‏ ﴿۵اِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهٗ بَعِيۡدًاۙ‏ ﴿٦وَنَرٰٮهُ قَرِيۡبًاؕ‏ ﴿۷يَوۡمَ تَكُوۡنُ السَّمَآءُ كَالۡمُهۡلِۙ‏ ﴿۸وَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِۙ‏ ﴿۹وَلَا يَسۡـَٔـلُ حَمِيۡمٌ حَمِيۡمًاۚ ۖ‏ ﴿۱۰يُبَصَّرُوۡنَهُمۡ‌ؕ يَوَدُّ الۡمُجۡرِمُ لَوۡ يَفۡتَدِىۡ مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِٮِٕذٍۢ بِبَنِيۡهِۙ‏ ﴿۱۱وَ صَاحِبَتِهٖ وَاَخِيۡهِۙ‏ ﴿۱۲وَفَصِيۡلَتِهِ الَّتِىۡ تُــْٔوِيۡهِۙ‏ ﴿۱۳وَمَنۡ فِىۡ الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا ۙ ثُمَّ يُنۡجِيۡهِۙ‏ ﴿۱٤كَلَّا ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ‏ ﴿۱۵نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰى‌ ۖ‌ۚ‏ ﴿۱٦تَدۡعُوۡا مَنۡ اَدۡبَرَ وَتَوَلّٰىۙ‏ ﴿۱۷وَجَمَعَ فَاَوۡعٰى‏ ﴿۱۸اِنَّ الۡاِنۡسَانَ خُلِقَ هَلُوۡعًاۙ‏ ﴿۱۹اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوۡعًاۙ‏ ﴿۲۰وَاِذَا مَسَّهُ الۡخَيۡرُ مَنُوۡعًاۙ‏ ﴿۲۱اِلَّا الۡمُصَلِّيۡنَۙ‏ ﴿۲۲الَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ دَآٮِٕمُوۡنَۙ‏ ﴿۲۳وَالَّذِيۡنَ فِىۡۤ اَمۡوَالِهِمۡ حَقٌّ مَّعۡلُوۡمٌۙ‏ ﴿۲٤لِّلسَّآٮِٕلِ وَالۡمَحۡرُوۡمِۙ‏ ﴿۲۵وَالَّذِيۡنَ يُصَدِّقُوۡنَ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِۙ‏ ﴿۲٦وَالَّذِيۡنَ هُمۡ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِمۡ مُّشۡفِقُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿۲۷اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمۡ غَيۡرُ مَاۡمُوۡنٍ‏ ﴿۲۸وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِفُرُوۡجِهِمۡ حٰفِظُوۡنَۙ‏ ﴿۲۹اِلَّا عَلٰٓى اَزۡوَاجِهِمۡ اَوۡ مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ فَاِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُوۡمِيۡنَ‌ۚ‏ ﴿۳۰فَمَنِ ابۡتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡعَادُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿۳۱وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِاَمٰنٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رَاعُوۡنَ ۙ‏ ﴿۳۲وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِشَهٰدٰتِهِمۡ قَآٮِٕمُوۡنَ ۙ‏ ﴿۳۳وَالَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ يُحَافِظُوۡنَؕ‏ ﴿۳٤اُولٰٓٮِٕكَ فِىۡ جَنّٰتٍ مُّكۡرَمُوۡنَؕ‏ ﴿۳۵فَمَالِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا قِبَلَكَ مُهۡطِعِيۡنَۙ‏ ﴿۳٦عَنِ الۡيَمِيۡنِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِيۡنَ‏ ﴿۳۷اَيَطۡمَعُ كُلُّ امۡرِىۡءٍ مِّنۡهُمۡ اَنۡ يُّدۡخَلَ جَنَّةَ نَعِيۡمٍۙ‏ ﴿۳۸كَلَّاؕ اِنَّا خَلَقۡنٰهُمۡ مِّمَّا يَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿۳۹فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِرَبِّ الۡمَشٰرِقِ وَالۡمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوۡنَۙ‏ ﴿٤۰عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ خَيۡرًا مِّنۡهُمۡۙ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَ‏ ﴿٤۱فَذَرۡهُمۡ يَخُوۡضُوۡا وَيَلۡعَبُوۡا حَتّٰى يُلٰقُوۡا يَوۡمَهُمُ الَّذِىۡ يُوۡعَدُوۡنَۙ‏ ﴿٤۲يَوۡمَ يَخۡرُجُوۡنَ مِنَ الۡاَجۡدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمۡ اِلٰى نُصُبٍ يُّوۡفِضُوۡنَۙ‏ ﴿٤۳خَاشِعَةً اَبۡصَارُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ ؕ ذٰلِكَ الۡيَوۡمُ الَّذِىۡ كَانُوۡا يُوۡعَدُوۡنَ‏ ﴿٤٤
Best Viewed in Internext Explorer and Best Resolution : 1024 x 768

0 comments:

Post a Comment